Aaj TV - Crime

خیرپور: ڈاکوؤں کے ٹھکانے پر پولیس کا ڈرون حملہ، 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق
خیرپور کے نواحی گاؤں سعید لاکو میں پولیس کی جانب سے ڈرون کے ذریعے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے بعد مقامی افراد نے شدید احتجاج کیا۔

پولیس کے مطابق خیرپور کے نواحی علاقے گاؤں سعید لاکو میں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کے دوران ڈرون کا استعمال کیا گیا، جس میں مبینہ طور پر ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے نتیجے میں دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ واقعے کی نوعیت اور ہلاکتوں کی تفصیلات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واقعے کے بعد دھاریجہ برادری کے افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ کو بلاک کر دیا، جس کے باعث ٹریفک کی آمدورفت معطل ہو گئی اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کو قابو میں لانے اور ٹریفک بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب خیرپور میں مبینہ پولیس آپریشن کے دوران بچی سمیت تین افراد کی ہلاکت کے معاملے پر آئی جی سندھ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے تین ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی سکھر سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے معطل افسران کے خلاف قانونی اور محکمانہ کارروائی کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی گھوٹکی کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، جو تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گی۔

مزید برآں حکم دیا گیا ہے کہ واقعے میں قانون اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔