Aaj TV - World

واشنگٹن فائرنگ پر دنیا دنگ: وائٹ ہاؤس تقریب میں حملے پر عالمی ردعمل کیسا رہا؟
وائٹ ہاؤس کے صحافیوں کی سالانہ ڈنر تقریب میں فائرنگ کے واقعے پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے رہنماؤں نے شدید ردعمل دیا ہے، جبکہ امریکی صدر اور دیگر شرکاء کے محفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وائٹ ہاؤس کے صحافیوں کی ڈنر تقریب کے دوران پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ دہشت گردی کی ایک گھناؤنی شکل ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

صدر مملکت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، خاتونِ اول اور دیگر افراد کے محفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ صدر ٹرمپ، ان کی اہلیہ اور دیگر افراد محفوظ رہے، اور وہ امریکی صدر کی سلامتی و خیریت کے لیے دعاگو ہیں۔

اُدھر امریکا میں بھی سیاسی قیادت نے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔ ہاؤس اسپیکر مائیک جانسن نے کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ ملک کے لیے دعاگو ہیں، جبکہ ڈیموکریٹک رہنما حکیم جیفریز نے کہا کہ امریکا میں تشدد اور افراتفری کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

واشنگٹن کی میئر میوریل باؤزر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بروقت کارروائی سے تمام مہمان محفوظ رہے۔

وائٹ ہاؤس کورسپونڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر ویجیا جیانگ نے کہا کہ ایسے مواقع پر صحافت کا کردار مزید اہم ہو جاتا ہے اور آزادی اظہار کی اہمیت کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔

واضح رہے کہ  ہفتے کی شب واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی اس تقریب کے دوران ایک مسلح شخص نے بال روم کے باہر سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملہ کیا، جسے امریکی سیکرٹ سروس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قابو میں لے لیا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا، جبکہ تقریب کو منسوخ کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق حملہ آور کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہ اکیلا حملہ آور تھا۔