Aaj TV - Health

گرمیوں میں گول گپے کھانا کتنا خطرناک ہے؟
بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ایک گاؤں میں پیش آنے والا حالیہ واقعہ اسٹریٹ فوڈ کے شوقین افراد کے لیے ایک سنگین انتباہ ہے۔

ایک پھیری والے سے گول گپے کھانے کے بعد گاؤں کے متعدد افراد کی طبیعت بگڑ گئی، جس کے نتیجے میں 18 افراد ہسپتال داخل ہوئے اور ایک 7 سالہ معصوم بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ اس واقعہ نے گرمی کے موسم میں خوراک کی حفاظت پر بڑے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق گول گپے بظاہر سادہ اسنیک ہے، مگر اس میں استعمال ہونے والے اجزاء اگر صاف ستھرے اور تازہ نہ ہوں تو خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ خاص طور پر پانی، جو اس ڈش کا بنیادی حصہ ہے، اگر صاف اور فلٹر شدہ نہ ہو تو اس میں نقصان دہ بیکٹیریا جیسے ای کولی اور سالمونیلا پیدا ہو سکتے ہیں۔

شدید گرمی ان بیکٹیریا کی افزائش کے لیے سازگار ماحول فراہم کرتی ہے، جس کی وجہ سے محض چند گھنٹوں میں سادہ سا پانی ایک مہلک زہر کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔

یہ بیکٹیریا جسم میں داخل ہو کر ایسے ٹاکسنز پیدا کرتے ہیں جو تیزی سے پانی کی کمی اور اعضاء کی ناکامی کا سبب بن سکتے ہیں۔

صرف پانی ہی نہیں بلکہ اس میں استعمال ہونے والے دیگر اجزاء جیسے ابلے ہوئے آلو، چنے اور کچی سبزیاں بھی گرمی کے باعث جلد خراب ہو جاتے ہیں۔ اگر انہیں طویل عرصے تک کھلا رکھا جائے تو وہ جراثیموں کی آماجگاہ بن جاتے ہیں۔

اسی طرح ناقص صفائی، گندے ہاتھ، دوبارہ استعمال ہونے والے برتن، اور مکھیوں یا دھول انفیکشن کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بعض اوقات بیماری صرف جراثیم سے نہیں بلکہ ان کے پیدا کردہ زہریلے مادوں سے بھی ہوتی ہے، جو جسم میں پانی کی شدید کمی، اعضاء پر دباؤ، اور بروقت علاج نہ ہونے کی صورت میں جان لیوا صورتحال پیدا کر سکتے ہیں۔

ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ اسٹریٹ فوڈ سے مکمل پرہیز ضروری نہیں، لیکن احتیاط بہت اہم ہے۔

ہمیشہ ایسے اسٹال کا انتخاب کریں جہاں کھانا آپ کے سامنے تیار کیا جائے اورصفائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہو اور اجزاء کو ڈھانپ کر رکھا گیا ہو۔

زیادہ رش والے اسٹال عام طور پر تازہ کھانا فراہم کرتے ہیں، جبکہ کھلی ہوئی چٹنیاں اور سبزیاں خطرناک ہو سکتی ہیں۔

طبی ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ گرمی کے موسم میں اسٹریٹ فوڈ کھانے کے بعد اگر کسی کو بھی الٹی، دست یا شدید کمزوری محسوس ہو تو اسے معمولی نہ سمجھا جائے۔

جسم میں پانی کی کمی (ڈی ہائیڈریشن) جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے، اس لیے فوری طور پر او آر ایس کا استعمال اور قریبی ہسپتال سے رجوع کرنا ضروری ہے۔

بالخصوص بچوں اور معمر افراد، جن کی قوتِ مدافعت کم ہوتی ہے، انہیں ایسی اشیاء سے دور رکھنا چاہیے جن میں کچے پانی یا باسی اجزاء کا استعمال ہو۔

خوراک کے معاملے میں تھوڑی سی بیداری اور احتیاط نہ صرف آپ کو بیماریوں سے بچا سکتی ہے بلکہ کسی بڑے جانی نقصان سے بھی محفوظ رکھ سکتی ہے۔