Aaj TV - World

ٹرمپ کے نام اور تصویر والے پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان، فیصلے نے نیا تنازع کھڑا کردیا
امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ محدود تعداد میں خصوصی یادگاری پاسپورٹس جاری کرے گا جن پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر شامل ہوگی۔ یہ اقدام امریکہ کے قیام کی 250 ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں کیا جا رہا ہے، جو جولائی میں منعقد ہوں گی۔

فوکس نیوز کے مطابق نئے ڈیزائن کے پاسپورٹ کے اندرونی سرورق پر صدر ٹرمپ کی تصویر دکھائی دے گی جس کے پس منظر میں امریکا کی آزادی کے اعلان کی تحریر نقش ہوگی۔ اس تصویر کے بالکل نیچے صدر کے دستخط سنہری روشنائی سے ثبت ہوں گے جو اس دستاویز کو ایک منفرد اور یادگار شکل فراہم کریں گے۔

اس کے علاوہ پاسپورٹ کے بیرونی حصے پر بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں ”ریاست ہائے متحدہ امریکا“ کے الفاظ کو زیادہ واضح طور پر اوپر کی جانب لکھا گیا ہے اور عقاب کے نشان کو سنہری رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔

محکمہ خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ خصوصی پاسپورٹ رواں سال موسم گرما سے دستیاب ہوں گے اور ان کے لیے شہریوں سے کوئی اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

ابتدائی طور پر یہ پاسپورٹ واشنگٹن کے پاسپورٹ دفتر سے حاصل کیے جا سکیں گے جبکہ دیگر مقامات اور آن لائن درخواستوں کے لیے فی الحال موجودہ ڈیزائن ہی استعمال کیا جائے گا۔

تاہم یہ بات ابھی واضح نہیں ہے کہ پاسپورٹ کے لیے درخواست دینے والے افراد اس خصوصی ایڈیشن کو لینے سے انکار کر سکیں گے یا نہیں۔

دنیا بھر میں، خاص طور پر جمہوری ممالک میں، یہ ایک غیر معمولی مثال ہے کیونکہ زیادہ تر ممالک اپنے پاسپورٹس میں تاریخی مقامات، ثقافتی ورثے یا قدرتی مناظر کو شامل کرتے ہیں۔ موجودہ امریکی پاسپورٹس میں بھی چاند پر لینڈنگ اور مجسمہ آزادی جیسے مناظر دکھائے جاتے ہیں۔

ناقدین اور اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ کسی ایک شخص یا سیاستدان کی ملکیت نہیں ہوتا بلکہ یہ پورے ملک اور عوام کی نمائندگی کرتا ہے۔ ان کے مطابق جدید تاریخ میں کسی بھی امریکی صدر نے اپنی تصویر پاسپورٹ پر نہیں لگوائی، اس لیے یہ اقدام ایک نئی اور متنازع روایت قائم کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد ٹرمپ نے مختلف سرکاری اداروں پر اپنے نام اور شناخت کو نمایاں کرنے کے اقدامات کیے ہیں۔ دارالحکومت میں کئی سرکاری عمارتوں پر ان کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں، جبکہ کچھ اداروں کے ساتھ ان کا نام بھی جوڑا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حال ہی میں محکمہ خزانہ نے اعلان کیا تھا کہ امریکی ڈالر پر بھی جلد ٹرمپ کے دستخط شامل کیے جائیں گے۔

دوسری جانب برطانیہ اور دولت مشترکہ کے کچھ ممالک میں کرنسی پر بادشاہ کی تصویر ہوتی ہے، جیسے کہ کنگ چارلس سوم، تاہم ان کا کردار زیادہ تر علامتی ہوتا ہے اور وہ براہ راست سیاست میں حصہ نہیں لیتے۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی بادشاہ نے منگل کے روز واشنگٹن میں اپنے دورے کے دوران ٹرمپ سے ملاقات بھی کی۔