Aaj TV - Pakistan

اندرون ملک فضائی کرایوں میں 20 ہزار روپے تک کمی
ملک میں بڑھتی مہنگائی اور عالمی کشیدگی کے باعث فضائی سفر شدید متاثر ہو گیا، مسافروں کی کمی کے باعث اندرون ملک کرایوں میں 15 سے 20 ہزار روپے تک کمی کر دی گئی۔

لاہور سمیت ملک بھر میں فضائی سفر پر مہنگائی کے اثرات واضح ہونے لگے ہیں۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافروں کی تعداد میں نمایاں کمی کے باعث اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں 15 سے 20 ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کم طلب کے باعث نہ صرف کرایوں میں کمی کی گئی بلکہ اندرون و بیرون ملک مجموعی طور پر 120 پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت مختلف ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے بعد ایوی ایشن انڈسٹری شدید دباؤ کا شکار ہے، جس کے باعث متعدد ایئرلائنز نے اپنے شیڈول محدود کر دیے ہیں۔ مختلف ایئرلائنز کی کراچی، اسلام آباد اور دیگر شہروں کے لیے 20 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

اسی طرح خلیجی ممالک اور استنبول کے لیے تقریباً 100 بین الاقوامی پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔ کراچی ایئرپورٹ سے 27، اسلام آباد سے 21، ملتان سے 9، پشاور سے 13 اور فیصل آباد سے 8 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق فضائی آپریشن میں کمی کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور صورتحال کا جائزہ لے کر مزید فیصلے کیے جا سکتے ہیں۔