Aaj TV - World

سعودی عرب نے کم عمر بچوں کے حج پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا
سعودی عرب کی وزارتِ حج اور عمرہ نے کم عمر زائرینِ حج سے متعلق پالیسی واپس لیتے ہوئے 15 سال سے کم عمر بچوں کو بھی حج کی اجازت دے دی ہے۔ سعودی حکام کے مطابق 12 سال سے زائد عمر کے بچے حج کے لیے آسکتے ہیں۔

پاکستان کی وزارتِ مذہبی امور کے مطابق سعودی عرب نے عازمینِ حج کے لیے عمر کی حد سے متعلق پابندی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے 12 سال سے زائد عمر کے عازمینِ کو حج کی اجازت دے دی ہے۔

سعودی حکام کے مطابق وزارتِ حج کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ نئی عمر کی حد کے باعث مسترد ہونے والے ویزوں کو دوبارہ پراسیس کیا جائے گا۔ اس حوالے سے متاثرہ درخواست گزاروں کو اپنی درخواستیں دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے اعلان کیا تھا کہ سعودی حکام کی نئی پالیسی کے بعد 15 سال سے کم عمر عازمین کے حج ویزے فوری طور پر منسوخ کر دیے گئے ہیں اور انہیں حج پروازوں میں سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس فیصلے سے تقریباً 450 پاکستانی بچوں کے متاثر ہونے کا خدشہ تھا، جن میں سے 200 بچے پرائیویٹ حج اسکیم جب کہ 250 سرکاری حج اسکیم کے تحت سفر کے منتظر تھے، جن میں تقریباً 70 کا تعلق کراچی سے تھا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا تھا کہ 15 سال سے کم عمر افراد کو حج پروازوں میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جب کہ 3 سال سے کم عمر عازمین کے ویزے بھی منسوخ قرار دے دیے گئے ہیں۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے ایئرپورٹس کو بھی کم عمر عازمین کو پروازوں میں سوار ہونے سے روکنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

سعودی حکام کی جانب سے متاثرہ عازمین کو مکمل رقم کی واپسی کی یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی۔ یاد رہے کہ سعودی وزارتِ حج نے عازمین کے لیے 12 سال کی حد مقرر کر رکھی ہے، جس میں اضافہ کرکے 15 سال کیا گیا تھا، تاہم اب پرانی پالیسی کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔