Aaj TV - World

اسرائیل کا بنا پائلٹ کے پرواز کے نظام سے لیس امریکی ایف 35 اور ایف 15 طیاروں کے دو اسکواڈرن خریدنے کا فیصلہ
اسرائیلی وزارت دفاع نے امریکا سے جدید ترین ایف 35 اور ایف 15 آئی اے لڑاکا طیاروں کے دو نئے اسکواڈرن خریدنے کے لیے اربوں ڈالرز کے معاہدے کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ اس خریداری کے بعد اسرائیلی فضائیہ کے پاس ایف 35 آئی طیاروں کی تعداد 100 اور ایف 15 آئی اے کی تعداد 50 ہوجائے گی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق، یہ خریداری اسرائیل کے اس بڑے پروگرام کا ابتدائی حصہ ہے جس کا مقصد اپنی مسلح افواج کو جدید بنانا اور آنے والے وقتوں کے حفاظتی چیلنجز کے لیے خود کو تیار کرنا ہے۔

اسرائیلی وزارت دفاع کے ڈائریکٹر جنرل امیر بارام کا کہنا ہے کہ جنگ کے دوران کی فوری ضروریات کے ساتھ ساتھ ہماری یہ ذمہ داری بھی ہے کہ ہم اگلے دس سالوں اور اس سے بھی آگے کے لیے اپنی فوجی برتری کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ نے ثابت کر دیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے اسٹریٹجک تعلقات اور جدید فضائی طاقت کتنی ضروری ہے۔

اس معاہدے کے تحت اسرائیل لاک ہیڈ مارٹن کمپنی سے ایف 35 طیاروں کا چوتھا اسکواڈرن اور بوئنگ کمپنی سے ایف 15 آئی اے طیاروں کا دوسرا اسکواڈرن حاصل کرے گا۔

بوئنگ کمپنی کو پہلے ہی اسرائیل کے لیے 25 نئے طیاروں کی فراہمی کا ساڑھے آٹھ ارب ڈالرز سے زائد کا ٹھیکہ دیا جا چکا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اس خریداری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام اسرائیل کی اس فضائی برتری کو مزید مضبوط کرتا ہے جو ایران کے خلاف حالیہ اور موجودہ جنگوں میں ثابت ہو چکی ہے۔

انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر ضرورت پڑی تو اسرائیلی پائلٹ ایرانی فضائی حدود میں کہیں بھی پہنچنے کے لیے تیار ہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ نے فضائیہ کی طاقت اور اسرائیل کے تحفظ میں اس کے اہم کردار کو واضح کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم سے سیکھے گئے اسباق کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی فوجی طاقت بڑھانے کے عمل کو جاری رکھیں تاکہ آنے والی دہائیوں تک فضائی برتری برقرار رہے۔

وزیر دفاع کے مطابق یہ نئے طیارے ٹیکنالوجی کے لحاظ سے ایک بڑی چھلانگ ثابت ہوں گے کیونکہ ان میں خودکار پرواز کی صلاحیت اور اگلی نسل کے دفاعی نظام نصب ہوں گے، جو خلا میں بھی اسرائیلی فوجی غلبے کو قائم کرنے میں مدد دیں گے۔

یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران کے خلاف جنگ شروع کی تھی، تاہم 8 اپریل سے ایک کمزور جنگ بندی جاری ہے جبکہ امریکی بحریہ نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔