Aaj TV - World

ایران کا متحدہ عرب امارات کے کچھ ساحلی علاقوں کو قبضے میں لینے کا دعویٰ
ایران نے متحدہ عرب امارات کے کچھ ساحلی علاقوں پر کنٹرول کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق ایک نیا بحری نقشہ جاری کیا گیا ہے جس میں توسیع شدہ حدود دکھائی گئی ہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق ایران نے ایک نئے بحری نقشے کے ذریعے اپنی کنٹرول شدہ سمندری حدود میں توسیع کا دعویٰ کیا ہے، جس میں متحدہ عرب امارات کے ساحلی علاقوں کے کچھ حصے بھی شامل دکھائے گئے ہیں۔

ایرانی مؤقف کے مطابق یہ نئی حدود آبنائے ہرمز سے آگے بڑھتی ہوئی خلیجِ عمان تک پھیلتی ہیں، جہاں یو اے ای کے اہم ساحلی شہر فجیرہ اور خورفکان واقع ہیں۔ ایران کا کہنا ہے کہ یہ علاقے اب اس کے زیرِ کنٹرول بحری دائرہ کار میں شامل ہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق فجیرہ اور خورفکان دونوں بندرگاہیں یو اے ای کے لیے اس وقت خاص اہمیت رکھتی ہیں، کیونکہ یہ خلیجِ عمان پر واقع ہیں اور حالیہ کشیدگی کے دوران یو اے ای نے انہی بندرگاہوں کے ذریعے آبنائے ہرمز کو بائی پاس کرتے ہوئے تیل کی ترسیل جاری رکھی۔

خصوصاً فجیرہ کی بندرگاہ کو اہم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ یہ ابو ظہبی کروڈ آئل پائپ لائن کے اختتامی مقام پر واقع ہے، جو اندرونِ ملک آئل فیلڈز سے خام تیل یہاں منتقل کرتی ہے۔ اسی نظام کے ذریعے یو اے ای جنگی حالات کے باوجود عالمی منڈیوں کو تیل فراہم کرتا رہا ہے۔

ایرانی مؤقف کے مطابق اگر ان بندرگاہوں تک رسائی پر مؤثر کنٹرول قائم کر لیا جائے تو اس سے یو اے ای پر بحری دباؤ میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔ تاہم اس دعوے پر کسی آزاد یا بین الاقوامی ذریعے سے تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے پیر کے روز آبنائے ہرمز کا ایک نیا نقشہ جاری کیا تھا، جس میں ان علاقوں کی نشاندہی کی گئی۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری نقشے میں ایک لکیر ایران میں کوہ مبارک اور متحدہ عرب امارات میں فجیرہ کے جنوب میں کھینچی گئی جب کہ دوسری لکیر ایران میں قشم جزیرہ اور متحدہ عرب امارات میں ام القوین کے درمیان کھینچی گئی ہے۔ پاسدارنِ انقلاب کا دعویٰ ہے کہ ان لکیروں کے درمیان کے علاقے پر ایرانی افواج کا کنٹرول ہے۔

اس سے قبل ترجمان ایرانی افواج کا کہنا تھا کہ تمام تجارتی بحری جہاز اور آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز میں ہم سے رابطے کے بغیر نقل و حرکت نہ کریں، ایران آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول رکھتا ہے اور امریکی بحریہ کو اس کے قریب بھی نہیں آنا چاہیے۔

انہوں نے خبردار کیا تھا ایران اپنی خود مختاری کے خلاف کسی بھی خطرے کا سخت جواب دے گا، ابراہیم عزیزی نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت کو جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز اور خلیجِ عمان عالمی سطح پر توانائی کی ترسیل کے اہم بحری راستے ہیں۔ حالیہ علاقائی کشیدگی کے دوران ان راستوں کی بندش یا کنٹرول کے دعوے عالمی تیل کی سپلائی اور خطے کی سلامتی پر گہرے اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔