Aaj TV - Business & Economy

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر سے زائد قسط منظور کر لی
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے قرض پروگرام کے تحت پاکستان کے لیے اگلی قسط کی منظوری دے دی ہے، جس کی مالیت 1.2 ارب ڈالر سے زائد بتائی گئی ہے۔ یہ فیصلہ واشنگٹن میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں کیا گیا۔

واشنگٹن میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان کے قرض پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر سے زائد کی اگلی قسط کی منظوری دے دی گئی۔

حکام کے مطابق پاکستان کو مجموعی طور پر 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی پروگرامز کے تحت رقوم فراہم کی جائیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ تیسری جائزہ رپورٹ کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالر ملنے کا قوی امکان تھا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی کے دوسرے جائزے کے بعد پاکستان کو 210 ملین ڈالر اضافی رقم بھی فراہم کی جائے گی۔

وزارتِ خزانہ کے حکام کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 27 مارچ کو اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا، جس کے بعد پاکستان نے پروگرام کی بیشتر شرائط پر عمل درآمد مکمل کر لیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ نے اسٹاف لیول معاہدے کی روشنی میں قرض کی منظوری دی ہے، جبکہ پاکستان کی جانب سے تمام پیشگی اقدامات مکمل کیے جا چکے تھے۔

وزیر خزانہ کے مطابق پاکستان نے اسٹاف لیول معاہدہ کامیابی سے مکمل کیا ہے اور تمام مطلوبہ شرائط پر عمل درآمد کیا گیا ہے، جس کے بعد قرض کی منظوری کی راہ ہموار ہوئی۔