Aaj TV - Pakistan

کراچی: 'کوکین کوئین' پنکی کے حوالے سے آج نیوز نے اہم معلومات حاصل کر لیں
کوکین کوئین پنکی کے حوالے سے آج نیوز نے انتہائی اہم معلومات حاصل کرلی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایک موقع پر گرفتاری سے بچنے کے لیے اس نے اپنے فنگر پرنٹس تیزاب سے ختم کیے۔ مزید انکشاف ہوا ہے کہ کیٹامائن اور ایسیٹون کی ملاوٹ کے بعد پنکی نے ’کوئن میڈم پنکی‘ کے نام سے اپنا برانڈ لانچ کیا، جس کے خریداروں میں بڑے بڑے افراد کے نام بھی شامل ہیں۔

کراچی میں کوکین کوئین پنکی کے حوالے سے آج نیوز کو موصول اہم معلومات کے مطابق انمول عرف پنکی 1995 میں کراچی میں پیدا ہوئی اور اس کا بچپن بلوچ پاڑے میں گزرا۔ رپورٹ کے مطابق پنکی نے جوانی میں ہی منشیات فروشوں سے تعلقات بنانا شروع کیے اور وقت کے ساتھ ساتھ اپنا منشیات نیٹ ورک چلانا سیکھ لیا۔

رپورٹ کے مطابق پنکی کے بااثر شخصیات سے ڈانس پارٹیوں میں تعلقات ہوئے اور انہی تعلقات کی آڑ میں اس نے اپنا الگ منشیات کارٹل قائم کر لیا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گرفتاری کے خوف سے اس نے اپنے فنگر پرنٹس تیزاب سے ختم کر دیے۔

کوکین کوئین انمول عرف پنکی کو پہلی بار 2018 میں گرفتار کیا گیا، تاہم اثر و رسوخ کے باعث وہ جلد ہی ضمانت پر رہا ہوگئی۔ کوکین کے اثر کو بڑھانے کے لیے کیٹامائن اور ایسیٹون کی ملاوٹ کی جاتی رہی۔

پنکی نے کوئن میڈم پنکی کے نام سے اپنا برانڈ بھی لانچ کیا اور اس کے خریداروں میں بڑے بڑے لوگ شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لاہور، اسلام آباد، مری، ملتان، کشمیر اور گلگت بلتستان تک اس کی سپلائی موجود رہی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اس نے ایک کوچ سروس کے ذریعے بڑا نیٹ ورک قائم کیا، جب کہ اس کی دستِ راست بیبو اور حرا اہم کردار ادا کرتی رہیں۔

واضح رہے کہ منگل کے روز کراچی پولیس اور وفاقی ادارے نے ایک مشترکہ اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملک بھر میں منشیات کا وسیع جال پھیلانے والی بدنام زمانہ ڈرگ لارڈ انمول عرف پنکی کو گرفتارکیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ اہم گرفتاری کراچی کے علاقے گارڈن سے عمل میں لائی گئی ہے۔ جہاں سے ملزمہ نہ صرف منشیات فروشی کے ایک منظم نیٹ ورک کی سربراہی کر رہی تھی بل کہ وہ درجنوں مقدمات میں پولیس کو انتہائی مطلوب اور عرصے سے مفرور بھی تھی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمہ کے قبضے سے ایک پستول، گولیاں اور کروڑوں روپے مالیت کی اعلیٰ معیار کی منشیات برآمد ہوئی، انمول عرف پنکی کا نیٹ ورک اتنا وسیع تھا کہ وہ منشیات کی سپلائی کے لیے خواتین رائڈرز کا استعمال کرتی تھی تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں سے بچا جا سکے۔

کراچی پولیس اور وفاقی ادارے کی مشترکہ کارروائی میں گرفتار ہونے والی ’کوکین کوئین‘ کے نام سے مشہور ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کو منگل کے روز سٹی کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں مقامی عدالت نے ملزمہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے تفتیشی افسر سے 14 روز میں چالان طلب کر لیا۔

منشیات کے بڑے نیٹ ورک کی سرغنہ انمول عرف پنکی کی بغیر ہتھکڑی اور مبینہ پروٹوکول کے ساتھ عدالت میں پیشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سندھ حکومت اور پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار اور ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب اور متعلقہ افسران کے خلاف انکوائری کی ہدایت جاری کر دیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا ہے کہ تمام افسران و اہلکار قواعد و ضوابط کے پابند ہیں اور قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ پولیس حکام کے مطابق بغیر ہتھکڑی ملزمہ کی پیشی کے معاملے پر کارروائی کی جائے گی۔