Aaj TV - Pakistan

جس کا ریونیو اس کی ترقی: مریم نواز کا اضلاع کو خود مختار بنانے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اضلاع کو مالی طور پر خودمختار بنانے کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ’’جس کا ریونیو، اسی کی ترقی‘‘ پالیسی کے تحت مقامی وسائل سے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ نے کمشنرز کو واضح ہدایت کی کہ صرف ’’آئی واش‘‘ نہیں بلکہ زمینی سطح پر نتائج نظر آنے چاہئیں، جبکہ کھلے مین ہولز، ٹوٹی سڑکوں اور ناقص مانیٹرنگ پر سخت برہمی کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت کمشنرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب بھر میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پلان کے تحت مقامی ریونیو سے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں کمشنرز ساہیوال، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان نے وزیراعلیٰ کو دستیاب وسائل اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ’’جس کا ریونیو، اسی کی ترقی‘‘ وژن کے تحت اضلاع کو بااختیار بنانے کے اقدام کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کام عوام کو واضح طور پر نظر آنے چاہئیں۔

انہوں نے کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ ایئرکنڈیشنڈ کمروں تک محدود نہ رہیں بلکہ فیلڈ میں جا کر خود صورتحال کا جائزہ لیں۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے فیصل آباد ڈویژن میں تین سالہ بچی کے کھلے گڑھے میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے پر شدید افسوس اور برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کوئی شہری کھلے مین ہول میں گرا تو متعلقہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی مالکان کے خلاف کارروائی ہوگی اور انہیں گرفتار کیا جائے گا۔

مریم نواز شریف نے پنجاب بھر کی تمام نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز سے ہر ماہ کھلے مین ہولز نہ ہونے سے متعلق بیانِ حلفی لینے اور تمام سوسائٹیز کو نوٹس جاری کرنے کا حکم بھی دیا۔

وزیراعلیٰ نے سرکاری و نجی اسکولوں کی عمارتوں کی نگرانی سخت کرنے اور تمام کنسٹرکشن سائٹس کو ایس او پیز کے مطابق مکمل طور پر کارڈن آف کرنے کی ہدایت کی تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔

انہوں نے کمشنرز کو تمام کے پی آئیز کی سخت مانیٹرنگ یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ’’اگر پاور آپ کے پاس ہے تو ذمہ داری بھی آپ ہی کی ہے‘‘۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ کچھ افسران اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں لیکن بعض نے صرف ’’آئی واش‘‘ کیا ہوا ہے، جبکہ زمین پر اتنا کام نظر نہیں آ رہا جتنا ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو حقیقی ریلیف ملنا چاہیے اور ضلعی انتظامیہ کو ان کے اعتماد کی لاج رکھنی ہوگی، غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کمشنرز حکومت کی آنکھیں، کان اور بازو ہیں، اس لیے ان کا مانیٹرنگ سسٹم ایسا ہونا چاہیے کہ کہیں بھی کوتاہی کی گنجائش نہ رہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کسی سفارش یا اقرباء پروری کی بنیاد پر نہیں بلکہ صرف میرٹ پر کام ہوگا۔

اجلاس میں پاکپتن کیلئے متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی، جن میں 5 شہری، 5 دیہی اور 4 بیوٹی فکیشن اسکیمیں شامل ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکپتن میں ناردرن و سدرن بائی پاس، ملکہ ہانس روڈ، کرکٹ اسٹیڈیم اور ڈی پی او آفس کے سامنے اسپورٹس ایرینا تعمیر کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اولڈ گگو شاہ والی گلی کو ماڈل اسٹریٹ بنانے اور پاکپتن نہر کے کناروں پر خوبصورتی کے ساتھ سولر لائٹس نصب کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ساہیوال میں عالمی معیار کی سڑکیں تعمیر کرنے کا حکم دیتے ہوئے ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا۔