Aaj TV - Crime

نیلا ڈرم ایک بار پھر بھارت میں خوف کی علامت بن گیا، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے علاقے ممبرا سے لاپتہ ہونے والے چوبیس سالہ نوجوان ارباز خان کی لاش وسائی کے ایک نالے سے برآمد ہوگئی ہے جس نے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ارباز کو اس وقت قتل کیا گیا جب اس نے مبینہ طور پر تاوان دینے سے انکار کیا اور بعد میں اس کی لاش ڈرم میں بند کر کے نالے میں پھینکی گئی تاکہ شواہد مٹ جائیں۔

پولیس کی تحقیقات کے مطابق ارباز خان گزشتہ ماہ تین اپریل کو ممبرا سے دادار کے لیے یہ کہہ کر نکلا تھا کہ اسے اپنی کچھ بقایا رقم وصول کرنی ہے، لیکن جب وہ واپس نہ آیا تو گھر والوں نے پولیس میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی۔

ممبرا پولیس نے جب موبائل لوکیشن اور تکنیکی شواہد کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ جس دن ارباز لاپتہ ہوا وہ اپنی مبینہ دوست مہ جبین شیخ کے ساتھ وسائی میں موجود تھا۔

شک کی بنیاد پر جب مہ جبین اور اس کے بھائی طارق شیخ سے پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے اس ہولناک جرم کا اعتراف کر لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس قتل کی سازش میں مہ جبین کے شوہر حسن اور طارق کے دوست معظم پٹھان بھی شامل تھے۔

ملزمان نے مبینہ طور پر ارباز سے تاوان کا مطالبہ کیا تھا اور رقم دینے سے انکار پر اسے قتل کر دیا۔ شواہد مٹانے کے لیے انہوں نے لاش کو ایک پلاسٹک کے ڈرم میں ٹھونسا اور اسے وسائی کے ایک سنسان نالے میں پھینک دیا۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس پریا دھاملے نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے مہ جبین اور طارق کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی مزید کڑیاں جوڑی جا رہی ہیں اور مفرور ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

اس وقت پولیس حسن اور معظم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے جو تاحال مفرور ہیں۔ وسائی کے نالے سے ملنے والی لاش اس قدر خراب ہو چکی تھی کہ اس کی شناخت اور برآمدگی نے علاقے کے لوگوں کو دہلا کر رکھ دیا ہے۔

اس واقعے نے گزشتہ سال میرٹھ میں پیش آنے والے مشہور بلو ڈرم مرڈر کیس کی یاد تازہ کر دی ہے جہاں ایک شخص کو قتل کر کے اس کی لاش کے ٹکڑے سیمنٹ بھرے ڈرم میں چھپا دیے گئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ڈرم میں چھپائے جانے والے قتل کے واقعات تفتیش کے عمل کو پیچیدہ اور حساس بناتے ہیں۔

پولیس اس پہلو پر بھی غور کر رہی ہے کہ آیا یہ قتل صرف تاوان کے لیے تھا یا اس کے پیچھے کوئی اور ذاتی دشمنی یا سازش چھپی ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔