Aaj TV - World

بھارت: ٹرین میں خوفناک آگ، 68 مسافر موت کے منہ میں جانے سے بچ گئے
بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع رتلام میں اتوار کی صبح ٹرین میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث دہلی-ممبئی ریلوے روٹ پر دیگر ٹرینوں کی آمدورفت تقریباً دو گھنٹے تک متاثر رہی۔ تاہم بروقت کارروائی کے باعث تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا اور کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ حادثہ ٹرین نمبر 12431 کے بی-1 کوچ اور اس سے ملحقہ ایس ایل آر (سیٹنگ کم لگیج ریک) کوچ میں پیش آیا۔

واقعہ ویسٹ سینٹرل ریلوے کے کوٹا ڈویژن کے تحت لونی ریچھا اور وکرم گڑھ آلوٹ اسٹیشنز کے درمیان صبح تقریباً 5 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا۔ حکام کے مطابق آگ لگنے کے وقت متاثرہ کوچ میں 68 مسافر موجود تھے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کے گارڈ نے سب سے پہلے کوچ سے دھواں اور شعلے نکلتے دیکھے، جس پر اس نے فوری طور پر پائلٹ کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی ٹرین کو فوری طور پر روکا گیا اور پھر ہنگامی انخلا کا عمل شروع کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اوور ہیڈ الیکٹرک سپلائی (او ایچ ای) فوری طور پر منقطع کی گئی جبکہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے متاثرہ کوچ کو ٹرین سے الگ کر دیا گیا۔

ریلوے پروٹیکشن فورس آن بورڈ ریلوے عملے اور دیگر اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام مسافروں کو کوچ سے باہر نکالا، جبکہ تقریباً 15 منٹ کے اندر متاثرہ کوچ مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر قریبی کوچز کو بھی خالی کرا دیا گیا۔

ویسٹ سینٹرل ریلوے کے کوٹا ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ متاثرہ کوچ کے تمام مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا، کسی مسافر یا ریلوے ملازم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، او ایچ ای سپلائی فوری بند کی گئی اور بی-1 کوچ کو ریک سے الگ کردیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی کوٹا ریلوے ڈویژن کی امدادی اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئیں۔ ڈویژنل ریلوے منیجر انیل کلرا سمیت سینئر ریلوے حکام، پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو و بحالی کے کاموں کی نگرانی کی۔

ریلوے حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ حکام متاثرہ کوچ اور متعلقہ آلات کا معائنہ کر رہے ہیں تاکہ آگ بھڑکنے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔