Aaj TV - Health

صبح اٹھتے ہی ایڑی میں تیز درد؟ یہ آسان گھریلو طریقے آزمائیں
اکثر افراد صبح بستر سے اٹھتے ہی پیر زمین پر رکھنے میں شدید تکلیف محسوس کرتے ہیں۔ صبح کے وقت پہلا قدم رکھتے ہی ایڑی میں تیز چبھن اور سوئی چبھنے جیسا درد ہوتا ہے جو تھوڑی دیر چلنے پھرنے کے بعد تو کم ہو جاتا ہے، لیکن زیادہ دیر کھڑے رہنے یا کام کرنے سے دوبارہ بڑھ جاتا ہے۔ بعض گھریلو طریقے پیروں کو درد سے نجات  اور آرام دینے میں کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔

آج کل ہر عمر کے افراد میں ایڑی کے درد کا مسئلہ تیزی سے بڑھ رہا ہے، خاص طور پر ایسے افراد میں جو زیادہ دیر کھڑے رہتے ہیں یا سخت فرش پر چلتے ہیں انہیں یہ شکایت زیادہ ہوتی ہے۔

ہڈیوں کے امراض کے ماہرین کے مطابق یہ مسئلہ عام تھکن، غلط فٹ ویئر، موٹاپا یا پلانٹر فیشیائٹس جیسی بیماری کی وجہ سے ہو سکتا ہے، جس میں پیر کے تلوے میں موجود مخصوص ٹشوز میں سوزش اور کھنچاؤ آ جاتا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پلانٹر فیشیائٹس اس وقت ہوتا ہے جب پیر کے تلوے میں موجود لیگامنٹ پر زیادہ دباؤ پڑتا ہے۔ لمبے وقت تک سخت سطح پر کھڑے رہنا، مسلسل چلنا اور ناقص جوتے پہننا ایڑی پر اضافی بوجھ ڈالتا ہے،جس سے درد شدت اختیار کرسکتا ہے۔

اگر اس مسئلہ کو معمولی سمجھ کر زیادہ توجہ نہ دی جائے یا اسے نظرانداز کیا جائے تو چلنے پھرنے میں مستقل مشکل پیش آ سکتی ہے۔ جبکہ زیادہ وزن اور فلیٹ فٹ والے لوگوں میں اس کا خطرہ دگنا ہوتا ہے۔

اگر درد کئی ہفتوں تک برقرار رہے، سوجن بڑھ جائے یا روزمرہ کے کام متاثر ہونے لگیں تو فوری طور پر معائنہ کرانا چاہیے، تاہم اگر گھریلو نسخوں سے فائدہ ہو رہا ہو تو کچھ دن انہیں جاری رکھیں تاکہ طویل عرصے تک دوبارہ یہ مسئلہ پیدا نہ ہو۔

ایڑی کی اس تکلیف سے نجات حاصل کرنے کے لیے روزمرہ کی زندگی میں کچھ آسان گھریلو طریقے اپنائے جا سکتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق دن میں دو سے تین بار دس سے پندرہ منٹ تک آئس کیوبز سے ایڑی کی سینکائی کرنا انتہائی مفید ہے کیونکہ یہ سوجن اور درد کو فوری کم کرتی ہے۔

اس کے علاوہ نیم گرم پانی میں نمک ڈال کر پیروں کو اس میں کچھ دیر کے لیے ڈبو کر رکھنے سے پٹھوں کو سکون ملتا ہے، جبکہ ناریل یا سرسوں کے گرم تیل سے ہلکی مالش کرنے سے پیروں میں خون کی گردش بہتر ہوتی ہے۔

جدید طبی تحقیقی معلومات کے مطابق ایڑی کے درد کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لیے مناسب آرام کے ساتھ صبح کے وقت پنڈلیوں اور تلووں کی ہلکی ورزش یا اسٹریچنگ کرنا بہت ضروری ہے تاکہ پٹھوں کی سختی کم ہو سکے۔

اس کے ساتھ ہی، سخت فرش پر ننگے پاؤں چلنے سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ اس سے ایڑی پر اضافی دباؤ پڑتا ہے۔

نرم اور آرام دہ جوتوں کا انتخاب کریں اور جوتوں کے اندر کشن والے سول یا ہیل پیڈ کا استعمال کریں، جس سے چلنے کے دوران جھٹکا کم لگتا ہے اور ایڑی کو پورا سہارا ملتا ہے۔

رات کو سوتے وقت پیروں کے نیچے تکیہ رکھ کر انہیں تھوڑا اونچا رکھنے سے بھی رات بھر کی سوجن اور کھنچاؤ سے راحت ملتی ہے۔

مجموعی طور پر صحیح احتیاط، متوازن وزن اور مناسب جوتوں کے استعمال سے ایڑی کے درد سے بڑی حد تک بچاؤ ممکن ہے اور روزمرہ زندگی کو بہتر اور آرام دہ بنایا جا سکتا ہے۔ تاہم مسلسل درد رہنے پر ڈاکٹر سے مشورہ لینا ضروری ہے۔