Aaj TV - Pakistan

امریکا کے ایران پر حملے کے لیے پاکستانی فضائی حدود مانگنے سے لاعلم ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کر رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان نہ صرف خطے میں امن کا خواہاں ہے بلکہ عالمی قوانین، کشمیر، پانی اور دہشت گردی سمیت اہم معاملات پر بھی اپنا مؤقف بھرپور انداز میں دنیا کے سامنے رکھ رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ وزیر داخلہ نے ایران کے دو اہم دورے کیے جہاں ایرانی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور سیکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کسی اعلیٰ پاکستانی وفد کے ممکنہ دورۂ ایران سے متعلق خبروں سے آگاہ نہیں، اس لیے ایسی اطلاعات کی نہ تصدیق کی جا سکتی ہے اور نہ تردید۔

ترجمان نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے بیانات سے متعلق سوال پر کہا کہ وہ بیانات وزیر داخلہ کے دورۂ ایران کے تناظر میں تھے، کسی اور شخصیت یا وفد کے حوالے سے نہیں۔

طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ نائب وزیراعظم کو امن عمل سے سائیڈ لائن کرنے کے تاثرات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امن عمل کو کسی ایک ادارے یا شخصیت کے تناظر میں نہیں دیکھا جانا چاہیے بلکہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل، نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ سب مل کر کوششیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایرانی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہے اور یہ رابطے ہمسایہ ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات کا حصہ ہیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان امن عمل میں سہولت کاری بھی فراہم کر رہا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے امریکی حملے کیلئے پاکستان سے فضائی حدود مانگنے کے تاثر کو بھی مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایسا کوئی مطالبہ پاکستان کے سامنے نہیں رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ملک میں دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کیے ہیں۔ پاک افغان تعلقات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ موجودہ صورتحال کی بنیادی وجہ افغان سرزمین سے دہشت گرد گروہوں کے پاکستان میں حملے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین اور دوحہ معاہدے کے مطابق افغان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت میں پاکستانی پنکھے کی موجودگی سے متعلق الزامات کو بھی مضحکہ خیز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دعوے “کبوتر بیانیے” کی طرح فرسودہ اور دقیانوسی ہیں۔

متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کو نکالے جانے کے حوالے سے خبروں پر انہوں نے کہا کہ ایسے الزامات بے بنیاد ہیں اور پاکستان انہیں مسترد کرتا ہے۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ تقریباً 3 ہزار پاکستانیوں کی واپسی مختلف قانونی اور انتظامی تناظر میں ہوئی، جبکہ حکومت اور پارلیمان کے اعداد و شمار میں کوئی فرق نہیں۔

طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان اور چین نے خلیجی کشیدگی پر ایک جیسا مؤقف اپنایا ہے اور دونوں ممالک خطے میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں۔

سندھ طاس معاہدے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نکلنے کی کوئی شق موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے میں تنازعات کے حل کا مکمل قانونی طریقہ کار موجود ہے اور پاکستان اسی کے تحت انٹرنیشنل کورٹ آف آربیٹریشن سے رجوع کر چکا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے پانی کے ایک قطرے پر بھی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور اس معاملے پر تمام قانونی راستے اختیار کیے جائیں گے۔

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وہاں گھروں کو مسمار کرنا انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے۔ ان کے مطابق کشمیریوں کے گھروں کو گرانا مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی غیرقانونی کوششوں کا حصہ ہے۔