Aaj TV - World

غزہ فلوٹیلا کے رہا ہونے والے کارکنوں کا اسرائیل میں ریپ اور بدترین تشدد کا نشانہ بننے کا الزام
اسرائیل کی حراست اور مبینہ بدترین تشدد کا سامنا کرنے والے ’’گلوبل صمود فلوٹیلا‘‘ میں شامل 15 اطالوی شہری رہائی کے بعد اپنے وطن واپس پہنچ گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  روم ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اہلخانہ، انسانی حقوق کے کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے فلوٹیلا ارکان کے حق میں نعرے لگائے اور ان سے اظہار یکجہتی کیا۔

فلوٹیلا کارکنوں نے وطن واپسی پر اسرائیلی حراست کے دوران ہونے والے مبینہ مظالم سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات کیے۔

کارکنوں کا کہنا تھا کہ اسرائیلی اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد گروپ کے ارکان کو بے لباس کیا، شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور ٹیزر گن کا استعمال بھی کیا گیا۔

فلوٹیلا کے منتظمین نے دعویٰ کیا ہے کہ زیرِ حراست افراد میں کم از کم 15 افراد نے جنسی حملوں اور زیادتی کی شکایات کی ہیں جب کہ کئی رضاکاروں کو نزدیک سے ربڑ کی گولیاں ماری گئیں جن سے ان کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔

بعض کارکنوں نے دعویٰ کیا کہ دورانِ حراست کچھ ارکان کے ساتھ جنسی زیادتی بھی کی گئی، جبکہ کئی افراد جسمانی اور ذہنی تشدد کے باعث شدید خوف اور صدمے کا شکار ہیں۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز اسرائیل کے وزیر قومی سلامتی اتمار بن گویر نے فلوٹیلا ارکان پر تشدد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، جس پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں شدید ردعمل سامنے آیا۔

سوشل میڈیا صارفین، انسانی حقوق کی تنظیموں اور مختلف ممالک کے شہریوں نے اسرائیلی حکام کے رویے کو غیر انسانی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ “گلوبل صمود فلوٹیلا” انسانی امداد اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سرگرم ایک بین الاقوامی گروپ ہے، جس کے ارکان غزہ تک امدادی سامان پہنچانے کی کوششوں میں شریک رہے ہیں۔