Aaj TV - Life & Style

عیدالاضحیٰ پر گھر میں نرم اور رسیلا بار بی کیو کیسے تیار کریں؟
عیدِالاضحیٰ پر جہاں ہر طرف قربانی کا روایتی جوش و خروش نظر آتا ہے، وہیں گھروں میں مزیدار پکوان بنانے کا سلسلہ بھی شروع ہو جاتا ہے۔ شام ہوتے ہی چھتوں اور لان میں باربی کیو پارٹیز کا میلہ بھی سج جاتا ہے۔ تکہ بوٹی اور سیخ کباب کی خوشبو سے فضائیں مہک اٹھتی ہیں، لیکن اکثر خواتین اور مرد حضرات کو یہ شکایت رہتی ہے کہ گھر پر بنے تکے، کباب اور باربی کیو بازار جیسے نرم اور جوسی نہیں بنتے یا پھر تازہ گوشت آسانی سے گلتا نہیں ہے۔

اگر چند آسان ٹپس پر عمل کیا جائے تو تازہ قربانی کے گوشت کو نہ صرف نرم بلکہ انتہائی لذیذ بھی بنایا جا سکتا ہے۔

زیادہ تر لوگ ایسا گوشت پسند کرتے ہیں جو منہ میں جاتے ہی پگھل جائے اور چبانے میں بالکل محنت نہ کرنی پڑے۔ عید کے تازہ گوشت کو فوری طور پر نرم اور ملائم بنانے کے لیے تین بہترین طریقے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

پہلا طریقہ یہ ہے کہ بازار میں ملنے والا کمرشل میٹ ٹینڈرائزر پاؤڈر گوشت پر لگا کر کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیا جائے، پھر مصالحے لگا کر اسے آدھے سے ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ کر پکایا جائے۔

دوسرا روایتی طریقہ کچے پپیتے کا استعمال ہے،لیکن اس کے ساتھ ایک احتیاط لازمی ہے کیونکہ پپیتے کی مقدار زیادہ ہونے سے گوشت میں ہلکی سی کڑواہٹ آ سکتی ہے جو اصل مصالحوں کے ذائقے کو دبا دیتی ہے۔

تیسرا اور سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ پانی میں تھوڑا سا سرکہ ملا کر گوشت کو آدھے سے دو گھنٹے کے لیے بھگو دیا جائے۔ عید پر فوری گوشت گلانے، دم پخت بنانے کے لیے یہ سب سے کارآمد اور جدید ترین فارمولا ہے۔

خاص طور پر عید کی شام ہونے والی باربی کیو پارٹیوں کے لیے چانپوں اور تکوں کے گوشت کو دوپہر میں ہی سرکے یا ٹینڈرائزر کی مدد سے نرم کر لینا چاہیے۔

اس کے بعد مصالحے لگا کر گوشت کو فریج میں رکھنا انتہائی ضروری ہے، کیونکہ فریج میں رکھنے سے گوشت کے اندر موجود اضافی نمی یعنی موائسچر باہر نکل آتا ہے۔ یاد رہے کہ گوشت کے اندر سے جتنا زیادہ موائسچر باہر نکلے گا، کوئلوں پر سکنے کے بعد وہ اتنا ہی زیادہ لذیذ اور ذائقہ دار بنے گا۔

جہاں تک بات کباب کی ہے تو کباب بناتے ہوئے گوشت گلانے والے پاؤڈر کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی، بلکہ کباب بناتے وقت قیمے کا انتخاب بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اگر آپ عید پر مشہور چپلی کباب بنانا چاہتے ہیں تو قیمہ موٹا پسوائیں، اور اگر آپ کو روایتی سیخ کباب پسند ہیں تو قیمہ بالکل باریک ہونا چاہیے۔

مصالحوں کے حوالے سے ایک خاص ٹپ یہ ہے کہ گوشت پر صرف نمک چھڑک کر اسے فریج میں رکھ دیا جائے، اس سے نمک گوشت کے اندر تک چلا جاتا ہے اور گوشت کے ریشوں کی سختی کو ختم کر کے ایک جادوئی ذائقہ پیدا کرتا ہے۔

باربی کیو کے شوقین افراد کے لیے سب سے اہم مرحلہ کوئلوں کا انتخاب اور ان کی آنچ کو برقرار رکھنا ہے۔ انگیٹھی کے لیے ہمیشہ چھوٹے سائز کے کوئلے استعمال کریں، کیونکہ چھوٹے کوئلوں سے گرمائش پوری انگیٹھی پر برابر پھیلتی ہے۔

ہوا دینے والے پنکھے کو ہمیشہ انگیٹھی کے بالکل درمیان میں رکھیں، اگر پنکھا بہت دور ہوگا تو ہوا کا دباؤ درست نہیں رہے گا اور بوٹیاں کہیں سے کچی اور کہیں سے جل جائیں گی۔ گوشت کو کبھی بھی تیز آنچ پر مت پکائیں، ہلکی آنچ پر پکنے والا گوشت ہی اصل ذائقہ دیتا ہے۔

اگر آپ عید کے فوراً بعد دوپہر کے کھانے میں تازہ گوشت بنانا چاہتے ہیں، تو بوٹیوں میں کانٹے کی مدد سے چھوٹے چھوٹے سوراخ کر کے انہیں ہلکا سا دبا دیں، اس سے گوشت کی قدرتی سختی فوری ختم ہو جائے گی اور وہ جھٹ پٹ گل جائے گا۔

اس کے علاوہ جو لوگ عید کے گوشت سے سٹیک بنانا چاہتے ہیں، وہ گوشت کے ٹکڑے کاٹ کر فریج میں مخصوص اور کم درجہ حرارت پر چار سے پانچ دن کے لیے رکھ دیں۔

اس عمل سے گوشت کا تمام پانی سوکھ جاتا ہے اور اس کا اصل ذائقہ نکل کر سامنے آتا ہے، جو کسی بھی مہنگے ریسٹورنٹ کی سٹیک کو پیچھے چھوڑ دے گا۔