Aaj TV - Trending

خاتون پیراگلائیڈر اور طیارے کی فضا میں خوفناک ٹکر: ویڈیو وائرل
آسٹریا کے شمالی علاقے میں واقع خوبصورت پہاڑی مقام شمتن ہوئہ کے قریب ایک حیران کن اور خطرناک فضائی حادثہ پیش آیا جس میں ایک پیراگلائیڈر خاتون اور ایک چھوٹا سیاحتی طیارہ فضا میں آپس میں ٹکرا گئے۔ اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں لمحہ بہ لمحہ خوفناک صورتحال دیکھی جا سکتی ہے۔

44 سالہ خاتون، جن کا نام سبرینا بتایا گیا ہے، ہفتے کی دوپہر پیراگلائیڈنگ کر رہی تھیں اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو رہی تھیں کہ اچانک ایک چھوٹا سیاحتی طیارہ آناً فاناً ان کے بہت قریب آ گیا اور لمحوں میں ان کے پیراگلائیڈنگ چھتری سے ٹکرا گیا۔ یہ ٹکر اتنی اچانک تھی کہ وہ فضا میں بے قابو ہو کر گھومنے لگیں اور چیختی رہیں۔

حادثے کے دوران سبرینا کسی طرح اپنے پیراشوٹ کو استعمال کرنے میں کامیاب ہو گئیں اور زمین کی طرف تیزی سے گرتے ہوئے اپنی جان بچانے کی کوشش کی۔ نیچے گرنے کے بعد انہوں نے بتایا کہ لینڈنگ بہت سخت تھی اور انہیں چوٹیں آئیں لیکن وہ زندہ بچ گئیں۔

بعد میں انہیں پولیس ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا اور قریبی ایئرپورٹ منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق انہیں چند چوٹیں اور خراشیں آئیں لیکن ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

سبرینا نے سوشل میڈیا پر جرمن زبان میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اب بھی یقین نہیں آ رہا کہ وہ اس واقعے کے بعد محفوظ ہیں اور صرف معمولی چوٹوں کے ساتھ بچ گئی ہیں۔

دوسری جانب طیارے کے 28 سالہ پائلٹ نے بتایا کہ اسے اس صورتحال سے بچنے کا کوئی موقع نہیں ملا اور وہ طیارے کو محفوظ طریقے سے لینڈ کرنے میں کامیاب رہا۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ فضا میں یہ خطرناک ٹکر کیسے پیش آئی۔