Aaj TV - Health

گوشت خوری کے بعد دل اور ہاضمے کے لیے فائدہ مند سستا جادوئی مشروب
اس بار عید الاضحیٰ شدید گرمیوں کے موسم میں آ رہی ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب دسترخوان پر گرمیوں کی سوغات اور پھلوں کے بادشاہ آم کا راج ہوتا ہے، وہیں یہ کھٹے میٹھے اور فرحت بخش فالسوں کا بھی سیزن ہے۔

عید کے موقع پر گھر میں گوشت کے لذیذ پکوان کھائے جاتے ہیں۔ ایسے میں اس موسم میں دل کی صحت اور ہاضمے کا خیال رکھنا بھی بے حد ضروری ہے۔ بسیار خوری اور چکنائی والے کھانوں کے بعد فالسے کا شربت ایک بہترین اور جادوئی مشروب ثابت ہو سکتا ہے۔

فالسہ قدرتی طور پر اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق اس میں اٹھارہ قسم کے امینو ایسڈز پائے جاتے ہیں جو اسے دل کی حفاظت کے لیے ایک انتہائی طاقتور مشروب بناتے ہیں۔

عید پر گوشت کے زیادہ استعمال سے کولیسٹرول بڑھنے کا خدشہ رہتا ہے، ایسے میں فالسے کا شربت کولیسٹرول کنٹرول کرنے میں شاندار مدد فراہم کرتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس خراب کولیسٹرول کو کم کر کے جسم میں چکنائی کا توازن بہتر بناتے ہیں۔

فالسے میں چربی کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے، اس لیے یہ عید کے دنوں میں گوشت کی زیادتی کے اثرات کو متوازن کرنے کے لیے ایک لازمی مشروب ہے۔

گرمی اور عید کی مصروفیات کے دوران بلڈ پریشر اور پانی کی کمی کے مسائل بھی عام ہیں۔ فالسے کے شربت میں موجود مرکبات خون کی نالیوں کو بہتر بناتے ہیں جس سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔

اس کے علاوہ فالسے میں اٹھاسی فیصد پانی ہوتا ہے جو گرمی میں جسم کو ٹھنڈا رکھنے اور دل کے افعال کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ یہ کولڈ ڈرنکس اور میٹھے مشروبات کا ایک بہترین اور کم کیلوریز والا قدرتی متبادل ہے جو وزن کو بڑھنے سے بھی روکتا ہے۔

ماہرین بتاتے ہیں کہ شدید گرمی اور پانی کی کمی دل اور خون کی گردش پر اضافی دباؤ ڈالتی ہے۔ ہائیڈریٹ کرنے والی غذاؤں اور مشروبات کے ذریعے مائعات کا باقاعدہ استعمال دل کے افعال کو بہتر بنا سکتا ہے، لیکن میٹھے مشروبات کا زیادہ استعمال ان فوائد کو زائل کر سکتا ہے۔

ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ گرم موسم میں جسم تیزی سے مائعات کھو دیتا ہے، جس سے خون کی گردش اور مجموعی صحت متاثر ہو سکتی ہے۔

اپنے روزمرہ کے معمولات میں قدرتی اور ہائیڈریٹ کرنے والے مشروبات کو شامل کرنے سے مدد مل سکتی ہے، لیکن توازن برقرار رکھنا اور زیادہ چینی کے استعمال سے گریز کرنا بھی اتنا ہی اہم ہے۔

عید پر زیادہ کھانے کے بعد فالسے کا شربت ہاضمے کے انزائمز کو متحرک کر کے کھانا جلد ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے اور جسم کو اندرونی طور پر ٹھنڈا کر کے لو لگنے سے بھی بچاتا ہے۔ تاہم ذیابیطس اور گردے کے امراض میں مبتلا افراد کو اس کے زیادہ استعمال میں احتیاط برتنی چاہیے اور شربت میں چینی ملانے سے گریز کرنا چاہیے۔

صحت بخش فالسے کا شربت بنانے کے لیے تازہ فالسے کا گودا استعمال کریں۔ مٹھاس کے لیے کم سے کم چینی یا گڑ ڈالیں اور چٹپٹے ذائقے کے لیے اس میں پودینہ یا کالا نمک شامل کر لیں۔ برف کم استعمال کریں تاکہ گلے پر اثر نہ پڑے۔

یہ قدرتی شربت آپ کی عید کی دعوتوں کو نہ صرف مزیدار بلکہ دل کی صحت کے لیے بھی بے حد مفید بنا دے گا۔

نوٹ: اگر کوئی شخص دل، گردے یا شوگر کا باقاعدہ مریض ہے، تو اسے کسی بھی چیز کے کثرت سے استعمال سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرنا چاہیے۔