Aaj TV - Business & Economy

سونا اونچی اُڑان کے بعد نیچے آگیا، فی تولہ ہزاروں روپے سستا
ملکی و عالمی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمت کم ہوگئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 57 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 7 ہزار 546 روپے ہوگئی۔

اسی طرح فی تولہ سونا 2 ہزار 400 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 75 ہزار 362 روپے کی سطح پر آگیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت ایک ڈالر 53 سینٹ کم ہو کر 76 ڈالر 33 سینٹس کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 153 روپے کی کمی سے 8 ہزار 117 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 131 روپے کی کمی سے 6 ہزار 959 روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں عالمی سطح پر سونا 24 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 530 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کرنے لگا۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ڈالر کی قدر میں تبدیلی اور سرمایہ کاروں کے رجحانات سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہورہے ہیں، جبکہ بین الاقوامی قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی مقامی اور بین الاقوامی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہوگیا تھا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 77 ہزار 762 روپے ہوگئی تھی۔

اسی طرح گزشتہ روز 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 943 روپے اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 9 ہزار 603 روپے تک پہنچ گئی تھی۔