Aaj TV - Business & Economy

ایران، امریکا کشیدگی میں اضافے کے بعد عالمی تیل کی قیمتوں میں اضافہ
امریکا اور ایران کے درمیان ایک بارپھر کشیدگی بڑھنے پر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اوپر چلی گئی ہیں۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں جمعرات کے روز 2 فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کی بڑی وجہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے یہ اعلان ہے کہ انہوں نے بندر عباس میں امریکی حملے کے جواب میں ایک امریکی فضائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 2.38 ڈالر اضافے کے بعد 96.67 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ اگست کے معاہدے کے تحت تیل کی قیمت 2.45 ڈالر بڑھ کر 94.70 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ جولائی کا موجودہ معاہدہ جمعہ کو ختم ہو جائے گا۔

ادھر امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 2.24 ڈالر یا 2.53 فیصد اضافے کے بعد 90.92 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ سیشن میں دونوں اہم عالمی بینچ مارکس میں 5 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور قیمتیں ایک ماہ کی کم ترین سطح تک گر گئی تھیں۔

اس کمی کی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے ممکنہ معاہدے کی اطلاعات تھیں۔

تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تہران کے ساتھ کسی سمجھوتے کے قریب ہونے کی خبروں کی تردید کے چند گھنٹوں بعد صورتحال نے نیا رخ اختیار کرلیا۔

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا کہ انہوں نے امریکی فضائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ ایک امریکی عہدیدار کے مطابق اس سے قبل امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی ڈرون آپریشن پر حملے کیے تھے۔

پی وی ایم آئل ایسوسی ایشن کے تجزیہ کار جان ایونز نے صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کسی معاہدے کی امید برقرار ہے، تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہے گا، تاہم عالمی سطح پر تیل کے ذخائر میں کمی بالآخر مارکیٹ کو اس حقیقت کی یاد دلائے گی کہ ایک ارب سے زائد بیرل تیل آبنائے ہرمز کی رکاوٹ کے باعث متاثر ہو رہا ہے۔

دوسری جانب شپنگ ڈیٹا فراہم کرنے والے اداروں ایل ایس ای جی اور کپلر کے مطابق دو سپر ٹینکرز اور ایک مائع قدرتی گیس بردار جہاز رواں ہفتے آبنائے ہرمز سے اپنے ٹرانسپونڈرز بند کرکے نکلے ہیں جو بھارت اور چین کی جانب روانہ ہیں۔

امریکا میں بھی خام تیل کے ذخائر میں مسلسل چھٹے ہفتے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ امریکن پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے خام تیل کے ذخائر 28 لاکھ بیرل کم ہوئے۔