Aaj TV - Sports

آئی سی سی نے کرکٹ قوانین میں بڑی تبدیلیوں کی منظوری دے دی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ قوانین میں بڑی تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے، ٹیسٹ میچز میں خراب روشنی کے باعث کھیل کے ضیاع کو کم کرنے کے لیے سرخ گیند کی جگہ گلابی گیند استعمال کرنے کے تجرباتی منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت دونوں ٹیموں کی پیشگی رضامندی سے میچ کے دوران فلڈ لائٹس میں سرخ گیند کو گلابی گیند سے تبدیل کیا جا سکے گا۔

آئی سی سی بورڈ نے اتوار کو احمد آباد میں ہونے والے اجلاس میں چیف ایگزیکٹوز کمیٹی کی متعدد سفارشات کی منظوری دی، جن میں ٹیسٹ کرکٹ میں خراب روشنی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے نئی آزمائشی پالیسی بھی شامل ہے۔

اب تک گلابی گیند صرف ڈے نائٹ ٹیسٹ میچز میں استعمال کی جاتی تھی تاہم نئے تجربے کے تحت روایتی ٹیسٹ میچز میں بھی خراب روشنی کی صورت میں فلڈ لائٹس کے ساتھ گلابی گیند استعمال کی جا سکے گی تاکہ کم روشنی کے باعث ضائع ہونے والے اوورز اور وقت کو کم کیا جا سکے۔

آئی سی سی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ خراب روشنی کے باعث کھیل متاثر ہونے سے بچانے کے لیے میچ آفیشلز اور اسٹیڈیمز میں روشنی کی جدید ٹیکنالوجی پر تحقیق کی جائے گی۔ اس سلسلے میں آئی سی سی اور میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) مشترکہ طور پر تحقیق و ترقی کے منصوبوں کی مالی معاونت کریں گے۔

اجلاس میں ایک اور اہم سفارش کی منظوری بھی دی گئی، جس کے تحت ون ڈے اور ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں ہیڈ کوچ یا نامزد سپورٹ اسٹاف کو ڈرنکس بریک کے دوران میدان میں جا کر کھلاڑیوں سے مشاورت کی اجازت ہوگی۔

اس سے قبل بین الاقوامی کرکٹ میں کوچز کو براہ راست میدان میں جا کر کھلاڑیوں سے بات کرنے کی اجازت نہیں تھی اور پیغامات صرف ڈرنکس لے جانے والے کھلاڑیوں کے ذریعے پہنچائے جاتے تھے۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں دونوں اننگز کے درمیان وقفہ 15 منٹ ہوگا اور بیٹرز کو کھیل دوبارہ شروع ہونے کے وقت مکمل طور پر تیار رہنا ہوگا۔

علاوہ ازیں، آئی سی سی نے لیگ سائیڈ پر وائیڈ گیندوں کے فیصلوں کے لیے استعمال ہونے والی گائیڈ لائنز کو مستقل بنیادوں پر اپنانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ یہ طریقہ خاص طور پر اس وقت مدد گار ثابت ہوگا جب بیٹر کریز میں اپنی پوزیشن تبدیل کر رہا ہو۔

مشکوک بولنگ ایکشن کے معاملات میں بھی آئی سی سی نے نئی سہولت متعارف کرانے کی منظوری دی ہے، جس کے تحت میچ آفیشلز کو کسی بولر کے ایکشن کی رپورٹنگ پر غور کرتے وقت ہاک آئی (Hawk-Eye) ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوگی۔

دوسری جانب آئی سی سی کی جانب سے ویمنز چیمپئنز ٹرافی 2027 جون، جولائی کی بجائے 14 سے 28 فروری کو کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

آئی سی سی نے بے ضابطگیوں پر کرکٹ کینیڈا کی رکنیت معطل کر دی تاہم کینیڈا کی قومی ٹیمیں معطلی کے دوران بھی آئی سی سی ایونٹس میں شرکت کی اہل رہیں گی۔ اجلاس میں آئی سی سی بورڈ نے فرنچائز کرکٹ کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

آئی سی سی بورڈ کے دو نمائندے بنگلادیش کا دورہ بھی کریں گے، جہاں بنگلادیش کی صورت حال بشمول بی سی بی کے انتخابی عمل کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کریں گے۔