Aaj TV - Sports

سوریا کمار سے کپتانی چھن جانے کا امکان، نیا بھارتی کیپٹن کون ہوگا؟
بھارت کو آئندہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ممکنہ طور پر نیا کپتان ملنے جا رہا ہے، اور بھارتی بیٹر شریاس ائیر کا نام اس دوڑ میں سب سے آگے بتایا جا رہا ہے۔ ان کی ممکنہ تقرری کے ساتھ ہی سوریا کمار یادیو کی کپتانی کے دور کا اختتام ہوتا دکھائی دے رہا ہے، جنہوں نے مارچ میں بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل جتوایا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوریا کمار یادیو کے مستقبل پر حتمی فیصلہ کرنے سے قبل ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر سے مشاورت کی جائے گی، تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ فیصلے میں تاخیر کر سکیں گے، لیکن موجودہ صورتحال میں اس امکان کو بھی تقریباً ناممکن قرار دیا جا رہا ہے۔

سلیکٹرز اس وقت ایسی طویل المدتی حکمت عملی پر غور کر رہے ہیں جس کے تحت آنے والا کپتان آئندہ دو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک ٹیم کی قیادت سنبھال سکے۔

واضح رہے کہ سوریا کمار یادیو کی قیادت میں بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا، تاہم ان کی ناقص بیٹنگ سوالیہ نشان بنی رہی۔ آئی پی ایل 2026 میں بھی ان کی فارم متاثر کن نہ رہی، جہاں انہوں نے ممبئی انڈینز کی جانب سے 13 میچوں میں صرف 270 رنز بنائے اور ٹیم نویں نمبر پر رہی۔

کپتانی کی اس دوڑ میں شریاس ائیر کو ان کے تجربے اور آئی پی ایل میں رنز کی بنیاد پر برتری حاصل ہے، تاہم تلک ورما اور ایشان کشن کو اس دوڑ میں اہم ڈارک ہارس امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔ اگر شریاس ائیر کو کپتانی سونپی جاتی ہے تو امکان ہے کہ ان میں سے ایک کھلاڑی بھارت کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں نائب کپتان ہوگا۔

دوسری جانب نوجوان بلے باز ویبھَو سوریاونشی کی حالیہ کارکردگی بھی سلیکٹرز کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ 15 سالہ کھلاڑی نے آئی پی ایل 2026 میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 776 رنز بنائے اور 237.20 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ سیزن کا اختتام کیا، جبکہ وہ پوسٹ ٹورنامنٹ ایوارڈز میں بھی نمایاں رہے۔

ٹاپ آرڈر میں پہلے ہی ابھیشیک شرما، سنجو سیمسن اور ایشان کشن جیسے کھلاڑی موجود ہیں، تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ بائیں ہاتھ کے اوپنر ویبھَو سوریاونشی کو آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف 26 جون سے شروع ہونے والی سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں ایک یا دو مواقع دیے جا سکتے ہیں۔