Aaj TV - Pakistan

فلسطین پر پاکستان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی: دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے مختلف ممالک کے ساتھ رابطوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتے پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں کے حوالے سے انتہائی اہم رہے، جن کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے عالمی رہنماؤں کے ساتھ متعدد ملاقاتیں اور رابطے کیے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتے پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں سے بھرپور رہے ہیں اور ملک نے عالمی اور علاقائی سطح پر امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عوامی جمہوریہ چین کی دعوت پر سرکاری دورہ کیا، جہاں ان کی چینی صدر اور وزیراعظم کے ساتھ اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ وزیراعظم نے ہانگژو میں پاک چین بزنس ٹو بزنس (بی ٹو بی) کانفرنس میں بھی شرکت کی، جس میں اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بیجنگ سے نیویارک گئے، جہاں انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی اور مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کی، جبکہ بعد ازاں واشنگٹن ڈی سی میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی۔

طاہر اندرابی کے مطابق پاک امریکا وزرائے خارجہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، انسداد دہشت گردی، علاقائی سلامتی اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے دوران امن کے فروغ اور سفارتی رابطوں کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو ایرانی صدر کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی، جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے بحرین، کویت اور ملائیشیا کی قیادت کے ساتھ بھی رابطے کیے اور خطے میں استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر گفتگو کی۔

طاہر اندرابی نے کہا کہ یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ اور نائب صدر کایا کالاس کا حالیہ دورہ پاکستان بھی غیر معمولی اہمیت کا حامل تھا۔ اس موقع پر پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے آٹھویں دور کا انعقاد ہوا، جس کی مشترکہ صدارت نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ نے کی۔

انہوں نے بتایا کہ یورپی یونین کی اعلیٰ قیادت نے اپنے دورے کے دوران پاکستان کی سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، علاقائی سلامتی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے اور فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور فلسطینی کاز کی مسلسل حمایت جاری رکھے گا۔

بھارت کے ساتھ آبی تنازع سے متعلق سوال پر طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان کے پانی کو کنٹرول کرنے یا روکنے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، جو نہ صرف سندھ طاس معاہدے کی روح کے خلاف ہے بلکہ خطے کے امن و استحکام کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی اقدامات کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، تاہم پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت مغربی دریاؤں کے پانی کا جائز اور قانونی حق دار ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے قومی مفادات کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتا ہے اور سندھ طاس معاہدے پر مکمل عملدرآمد ضروری ہے۔

طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی خطے میں عدم استحکام پیدا کر سکتی ہے، اس لیے تمام فریقین کو بین الاقوامی معاہدوں کا احترام کرنا چاہیے۔

مسئلہ کشمیر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے اور پاکستان اس مسئلے کو عالمی فورمز پر مسلسل اجاگر کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی برادری کے ساتھ رابطے میں ہے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مسلسل آواز اٹھا رہا ہے۔

ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام، بین الاقوامی قوانین کے احترام اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔