Aaj TV - Trending

فیفا ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں جیت کس کی؟ شارک نے پیش گوئی کردی
ریو ڈی جنیرو کے معروف ایکویریم ”ایکوا ریو“ میں فٹ بال ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ایک منفرد اور دلچسپ تقریب منعقد کی گئی، جہاں ریٹینیہ نامی مادہ شارک نے برازیل اور مراکش کے درمیان ہونے والے افتتاحی میچ کے ممکنہ فاتح کے بارے میں علامتی پیش گوئی کی۔

تقریب کے دوران ایکویریم کے غوطہ خور پانی کے اندر دو کین لے کر آئے جن پر برازیل اور مراکش کے نام درج تھے۔ حاضرین کی موجودگی میں ریٹینیا نے برازیل کے نام والا کین منتخب کیا، جسے برازیل کی جیت کے اشارے کے طور پر دیکھا گیا۔ اس موقع پر شائقین نے دلچسپی کا اظہار کیا اور تقریب کو خوب سراہا۔

یہ سرگرمی کھیلوں کے بڑے مقابلوں سے قبل جانوروں کے ذریعے نتائج کی علامتی پیش گوئی کرنے کی روایت کا حصہ ہے، جس کا مقصد شائقین کو تفریح فراہم کرنا اور ٹورنامنٹ کے حوالے سے جوش و خروش میں اضافہ کرنا ہوتا ہے۔

ایکوا ریو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارسیلو سپیلمین نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد شارک مچھلیوں کے بارے میں عوام میں موجود منفی تصورات کو تبدیل کرنا ہے۔ ان کے مطابق شارک اکثر خوف اور خطرے کی علامت کے طور پر دیکھی جاتی ہیں، حالانکہ ان کے تحفظ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں لوگوں کو ان جانوروں کے بارے میں بہتر انداز میں جاننے اور سمندری حیات کے تحفظ کی اہمیت کو سمجھنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔

ورلڈ کپ کی رونقوں کے درمیان تقریب کا ایک اور نمایاں پہلو برازیل کے عظیم فٹ بالر پیلے کے مومی مجسمے کی رونمائی تھی۔ یہ مجسمہ ریو ڈی جنیرو کے ڈریم لینڈ ویکس میوزیم میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے اور اسے لندن کے ماہر فنکاروں نے دو سال سے زائد عرصے کی محنت کے بعد تیار کیا ہے۔ مجسمے کو ورلڈ کپ کے لیے قائم کی گئی خصوصی گیلری کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر ”بریزیل 70: دی ساگا آف دی تھرڈ ٹائٹل“ نامی منی سیریز میں پیلے کا کردار ادا کرنے والے اداکار لوکاس اگری کولا بھی موجود تھے۔ انہوں نے مجسمے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیلے کی شخصیت اور انداز کی بہترین عکاسی کرتا ہے اور اسے تیار کرنے والی ٹیم تعریف کی مستحق ہے۔

برازیل اس ورلڈ کپ میں اپنی سرزمین پر کھیلتے ہوئے ریکارڈ چھٹی عالمی ٹرافی حاصل کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اتر رہا ہے۔ افتتاحی میچ سے قبل منعقد ہونے والی اس تقریب نے نہ صرف شائقین کی دلچسپی میں اضافہ کیا بلکہ ورلڈ کپ کے جشن کو بھی مزید رنگا رنگ بنا دیا۔