Aaj TV - World

بچوں کا قتل کسی صورت جائز نہیں، ایران کی امریکا اور اسرائیل پر شدید تنقید
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے غزہ، مقبوضہ مغربی کنارے، لبنان اور ایران سمیت مختلف علاقوں میں بچوں کی ہلاکتوں پر امریکا اور اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی معصوم بچے بمباری اور میزائل حملوں کا شکار ہوئے ہیں، وہاں ایک ہی سوال جنم لیتا ہے کہ آخر ان بچوں کا قصور کیا تھا؟

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا اور اسرائیل پر معصوم بچوں کے قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی فوجی مقصد، سیاسی مفاد یا سیکیورٹی جواز کے تحت بچوں کے قتل کو درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں اسماعیل بقائی نے سوال اٹھایا کہ ’’آخر معصوم بچوں کو کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے؟‘‘

انہوں نے کہا کہ غزہ، مقبوضہ مغربی کنارے، بیروت، مناب، لامرد، تہران اور دنیا کے دیگر مختلف علاقوں میں جہاں بھی بچے امریکا اور اسرائیلی حکومت کے بموں اور میزائلوں کا نشانہ بنے ہیں، حقیقت ایک ہی ہے کہ کوئی بھی فوجی ہدف، سیاسی مفاد یا سیکیورٹی کا بہانہ بچوں کے قتل عام کا جواز فراہم نہیں کر سکتا۔

ایرانی ترجمان نے کہا کہ بچے نہ تو جنگ کا فریق ہوتے ہیں اور نہ ہی جنگ کا کوئی ذریعہ۔ وہ انسانیت کے زندہ ضمیر کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان کے مطابق ہر وہ بچہ جو قتل یا عمر بھر کے لیے معذور ہو جاتا ہے، دراصل ہماری مشترکہ انسانیت کے ایک حصے کی تدفین کے مترادف ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ آج ان بچوں کی یاد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جو خواب دیکھنے، خوشیاں منانے، تعلیم حاصل کرنے اور مستقبل تعمیر کرنے کے لیے پیدا ہوئے تھے، لیکن زندگی کو صحیح معنوں میں جاننے سے پہلے ہی جنگی جرائم، قبضے اور بمباری کا شکار بن گئے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ دنیا کو معصوم بچوں کی ہلاکتوں پر خاموش رہنے کے بجائے اس تلخ حقیقت کا سامنا کرنا چاہیے کہ جنگوں اور تنازعات میں سب سے زیادہ قیمت بے گناہ بچے ادا کر رہے ہیں۔