Aaj TV - News

یوکرینی صدر زیلنسکی نے پیوٹن کو براہِ راست مذاکرات کی پیشکش کر دی
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو کھلا خط لکھ کر براہِ راست ملاقات اور مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔ زیلنسکی کا کہنا ہے کہ جنگ کا خاتمہ صرف دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست بات چیت سے ممکن ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے نام ایک کھلے خط میں جنگ کے خاتمے کے لیے براہِ راست ملاقات کی پیشکش کرتے ہوئے مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

زیلنسکی نے اپنے خط میں کہا کہ یوکرین اور روس کے درمیان امن صرف براہِ راست رابطے اور مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ دونوں رہنما سوئٹزرلینڈ یا ترکی جیسے کسی غیر جانب دار ملک میں ملاقات کر سکتے ہیں۔

یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ یورپ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مزید انتظار کرنا درست نہیں ہوگا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب امریکا کی توجہ بڑی حد تک ایران کے معاملے پر مرکوز ہے۔

زیلنسکی نے اپنے خط میں روسی صدر پر تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ طویل عرصے سے اقتدار میں رہنے کے اثرات اب نمایاں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے پیوٹن پر زور دیا کہ وہ جنگ کے خاتمے کا راستہ اختیار کریں کیونکہ اس جنگ میں دونوں ممالک کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب کریملن نے تصدیق کی ہے کہ اسے زیلنسکی کا خط موصول ہو گیا ہے۔ تاہم روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک بار پھر اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے ساتھ کسی بھی معاہدے کے لیے سمجھوتے ضروری ہوں گے۔

پیوٹن نے یہ بھی کہا کہ روس مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن یوکرین کو بعض متنازع علاقوں کے حوالے سے فیصلے کرنا ہوں گے۔ روس مسلسل مطالبہ کرتا رہا ہے کہ یوکرین ڈونیٹسک، لوہانسک، خیرسون اور زاپوریژژیا کے علاقوں سے دستبردار ہو اور نیٹو میں شمولیت کی کوششیں ترک کرے۔

تاہم یوکرین ان مطالبات کو مسترد کرتا ہے اور مؤقف اختیار کرتا ہے کہ کسی بھی علاقے سے دستبرداری مستقبل میں مزید روسی پیش قدمی کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں رہنماؤں کے درمیان ممکنہ ملاقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اگر زیلنسکی اور پیوٹن آمنے سامنے بات کریں تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقوں کو امن کے لیے کچھ نہ کچھ سمجھوتے کرنا ہوں گے۔

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ فروری 2022 سے جاری ہے۔ اس دوران متعدد مرتبہ جنگ بندی اور امن مذاکرات کی کوششیں کی گئیں، تاہم جنیوا، استنبول اور ابوظہبی سمیت مختلف مقامات پر ہونے والے مذاکرات کوئی مستقل پیش رفت حاصل نہیں کر سکے۔