Aaj TV - Life & Style

بریانی تنازع کے بعد سلمان خان کی پرانی نصیحت وائرل
بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین پرانیت مور کو ان دنوں سوشل میڈیا پر 370 روپے کی بریانی والے تنازع کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس گرما گرم بحث کے دوران ایک پرانا ویڈیو کلپ بھی دوبارہ وائرل ہو گیا ہے۔ اس ویڈیو میں بولی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کامیڈین کو مزاح کی حدود اور ذمہ داریوں کے بارے میں مشورہ دیتے دکھائی دیتے ہیں۔

یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب پرانیت مور نے مشہور رئیلٹی شو بگ باس 19 میں حصہ لیا تھا اور وہاں سلمان خان نے ان کے مذاق کرنے کے انداز پر کھلے عام بات چیت کی تھی۔

یہ پرانی ویڈیو بگ باس 19 کے ایک خاص قسط ویک اینڈ کا وار سے لی گئی ہے۔ اس دوران سلمان خان نے پرانیت مور کی جانب سے شو سے باہر ان پر کیے گئے مذاق کا ذکر کیا۔ جب پرانیت نے بات کو ٹالنے کی کوشش کی اور کہا کہ پرانی باتوں کو بھول جانا چاہیے، تو سلمان خان نے کامیڈی اور عوام کے سامنے بات کرنے کی ذمہ داریوں پر کھل کر نصیحت کی۔

سلمان خان نے سمجھایا کہ جب کوئی شخص آپ سے فاصلے پر ہو تو اس پر مذاق بنانا بہت آسان ہوتا ہے۔ انہوں نے پرانیت کو یہ سوچنے پر مجبور کیا کہ اگر وہ خود سلمان کی جگہ ہوتے تو کیسا محسوس کرتے؟

سلمان خان نے پرانیت مور سے بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ بہت سی باتیں جو تم نے میرے بارے میں کہیں وہ غلط تھیں، لیکن تمہیں میرا نام استعمال کر کے ایک پنچ لائن بنانی تھی، یہ تمہارا کام تھا اور تم نے اسے کیا۔

سلمان خان نے یہ بھی واضح کیا کہ انہیں اپنے اوپر مذاق بننے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، لیکن انہوں نے کامیڈین کو اخلاقی حد میں رہنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے آگے کہا کہ ہمارے پاس کپل شرما، کرشنا ابھیشیک اور کیکو شاردا جیسے فنکار ہیں، وہ بہترین کامیڈی کرتے ہیں لیکن وہ اس طرح کی کامیڈی نہیں کرتے۔

اداکار نے پرانیت کو مشورہ دیتے ہوئے مزید کہا، ”اگر میرے نام سے آپ کو شہرت ملتی ہے تو ضرور میرا ذکر کریں، لیکن کبھی بھی ایسا مزاح نہ کریں جو کسی کی تضحیک یا دل آزاری کا باعث بنے۔ اگر آپ حد پار کریں گے تو دوسرے لوگ بھی آپ کے ساتھ ایسا ہی رویہ اختیار کریں گے، اور ممکن ہے وہ اتنے برداشت والے نہ ہوں جتنا میں ہوں۔“

دوسری جانب حالیہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب پرانیت مور نے اپنے ایک کامیڈی شو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں وہ سامنے بیٹھے حاضرین سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس دوران ہمانشو جانگڑا نامی ایک نوجوان نے اپنی ڈیٹ کا قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ اس نے ایک لڑکی پر 370 روپے کی بریانی کا خرچہ کیا۔

اس نوجوان نے یہ بھی کہہ دیا کہ اگر وہ ڈیٹ پر کسی لڑکی پر پیسے خرچ کرتا ہے تو وہ بدلے میں کچھ حاصل کرنے کا حقدار ہے۔ اس بات کو سوشل میڈیا پر خواتین کی توہین سمجھا گیا اور لوگوں نے اس پر سخت غصے کا اظہار کیا۔

لوگوں نے نہ صرف اس نوجوان پر تنقید کی بلکہ کامیڈین پرانیت مور کے رویے پر بھی سوال اٹھائے۔ عوام کا کہنا ہے کہ پرانیت نے اس نازیبا بات کو وہیں روکنے کے بجائے اس پر ہنسنا شروع کر دیا اور بعد میں اس ویڈیو کو انٹرنیٹ پر بھی شیئر کر دیا۔ یہی وجہ ہے کہ اب لوگ سلمان خان کی پرانی نصیحت کو یاد کر رہے ہیں کہ کامیڈی کرتے ہوئے اخلاقی حدود کا خیال رکھنا کتنا ضروری ہے۔