Aaj TV - Sports

برازیل بمقابلہ مراکش: فیفا ورلڈکپ 2026 کا دلچسپ ترین میچ
فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے گروپ سی کا پہلا مگر انتہائی اہم میچ آج رات کھیلا جائے گا، جس میں پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل کا سامنا افریقہ کی چیمپئن ٹیم مراکش سے ہوگا جس نے گزشتہ ورلڈکپ کے ناک آؤٹ میچوں میں اسپین اور پرتگال جیسی ٹیموں کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

نیو جرسی کے تاریخی میٹ لائف اسٹیڈیم میں ہونے والے برازیل اور مراکش کے میچ کو فٹ بال شائقین گروپ اسٹیج کا سب سے دلچسپ میچ قرار دے رہے ہیں۔

برازیل اس ورلڈکپ میں چھٹی مرتبہ ورلڈ چیمپئن بننے کا خواب آنکھوں میں سجائے میدان میں اترنے کے لیے تیار ہے۔ دوسری طرف ٹریک ریکارڈ اور موجودہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے مراکش کو بھی ’ڈارک ہارس‘ یعنی بڑا خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔

فٹبال کا نام سنتے ہی عموماً ذہن میں ابھرنے والی پہلی ٹیم برازیل ہوتی ہے، جسے عام طور پر فیورٹ بھی تصور کیا جاتا تھا لیکن اس ٹورنامنٹ میں خراب فارم، اندرونی تنازعات اور مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے اسے روایتی فیورٹ نہیں سمجھا جارہا ہے۔

کوالیفائنگ راؤنڈ کے دوران برازیل کو 6 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے لیے سب سے بڑا دھچکا ان کے کٹر حریف ارجنٹائن کے ہاتھوں 4-1 کی عبرت ناک ہار تھی۔ یہ 1964 کے بعد ارجنٹائن کے خلاف برازیل کی سب سے بڑی ہار تھی، جس کی وجہ سے سابق کوچ ڈوریول جونیئر کو اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔

ریال میڈرڈ کے کامیاب ترین سابق کوچ کارلو اینسیلوٹی اس ورلڈکپ میں برازیل کے ہیڈ کوچ کے طور پر شریک ہیں مگر انہیں ایک ایسے اسکواڈ کو سنبھالنے کا چیلنج درپیش ہے جو بے پناہ ٹیلنٹ تو رکھتا ہے مگر تسلسل کی کمی کا شکار ہے۔

برازیل کی ٹیم میں ونیشیئس جونیئر، رافینیا، مارکینیوس جیسے اسٹار کھلاڑی موجود ہیں، جو کسی بھی لمحے میچ کا نقشہ بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

سپر اسٹار نیمار اگرچہ مراکش کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ فٹنس بحال ہونے پر وہ گروپ اسٹیج کے اگلے میچوں میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

برازیل کے گول کیپر الیسن نے میڈیا کے سامنے اعتراف کیا کہ برازیل اس وقت فیورٹ کہلانے لائق نہیں ہے لیکن اس بات کا ایک فائدہ یہ ہے کہ ٹیم پر دباؤ کم ہوگا، کیوں کہ ماضی میں بھی برازیل نے ایسی ہی صورت حال میں عالمی ٹائٹل جیتے ہیں۔

دوسری جانب مراکش وہ ٹیم ہے جس نے 2022 کے ورلڈ کپ میں اپنی غیر متوقع کارکردگی سے فٹ بال شائقین اور پوری دنیا کو حیران کر دیا تھا۔

مراکش کی ٹیم گروپ میچز میں ناقابلِ شکست رہی تھی۔ راؤنڈ آف 16 میں اسپین کو پنالٹی ککس میں ہرایا پھر کوارٹر فائنل میں پرتگال جیسی بڑی ٹیم کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچی اور اس مرحلے تک پہنچنے والی افریقی اور عرب خطے کی پہلی ٹیم بنی۔

سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد مراکش کو فرانس کے ہاتھوں 2-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مراکش کی ٹیم اس وقت زبردست فارم میں ہے۔ انہوں نے اپنے تمام ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچز جیتے اور اس دوران مسلسل 19 میچز جیتنے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا ہے اور اسپین کا پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ وہ اس وقت فیفا کی عالمی رینکنگ میں ٹاپ 10 ٹیموں میں شامل ہے۔

برازیل کے خلاف میچ میں ریال میڈرڈ کے اسٹار فارورڈ براہیم ڈیاز خصوصی توجہ کا مرکز ہوں گے جو اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کی بدولت برازیل کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

براہیم ڈیاز کے پاس ریال میڈرڈ کو بارسلونا، اتھلیٹکو میڈرڈ اور مانچسٹر سٹی کے خلاف بڑے میچز جتوا چکے ہیں۔ اسپینش نژاد ہونے کے باوجود مسلسل نظر انداز کیے جانے کی وجہ سے انہوں نے مراکش کی طرف سے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

وہ حال ہی میں ختم ہونے والے افریقا کپ آف نیشنز کے ٹاپ اسکورر رہے ہیں اور قومی اسٹار سمجھے جاتے ہیں، اشتہارات سے لے کر بل بورڈز تک مراکش میں ہر جگہ ان کا چرچا ہے۔

مراکش کی سب سے بڑی طاقت ان کی ناقابلِ تسخیر ڈیفنس لائن ہے۔ گزشتہ ورلڈ کپ میں انہوں نے سیمی فائنل سے پہلے کسی بھی مخالف کھلاڑی کو گول نہیں کرنے دیا تھا۔ گول کیپر یاسین بونو اور اشرف حکیمی جیسے ورلڈ کلاس کھلاڑیوں کی موجودگی میں ان کے ڈیفنس کو توڑنا برازیل کے لیے مشکل ہوگا۔

مراکش کی ٹیم ایک اور خاص بات یہ بھی ہے کہ ٹیم زیادہ تر یورپی اکیڈمیوں سے تربیت یافتہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور ’افریقا کپ آف نیشنز‘ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد شائقین کو دوبارہ حیران کرنے کے لیے تیار نظر آتی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق برازیل کے میچ جیتنے کے امکانات زیادہ نظر آتے ہیں مگر مراکش کی موجودہ ٹیم کو دیکھتے ہوئے اپ سیٹ کے امکان کو بھی نظر انداز نہیں کیا جارہا ہے۔

موجودہ فارم پر نظر ڈالی جائے تو مراکش کی کارکردگی زیادہ مستحکم دکھائی دیتی ہے، جب کہ برازیل کی کارکردگی میں اتار چڑھاؤ رہا ہے۔ برازیل نے اپنے گزشتہ پانچ میچوں میں تین جیتے ہیں، ایک میں شکست اور ایک ڈرا ہوا ہے۔ مراکش کے آخری پانچ میچوں میں تین میں اسے فتح اور دو میچز بے نتیجہ رہے۔

تاریخی طور پر مراکش کے خلاف میچوں میں برازیل کو برتری حاصل رہی ہے مگر 2023 میں ہونے والے دوستانہ میچ میں مراکش نے برازیل کو 1-2 سے شکست دے کر یہ ثابت کیا تھا کہ وہ اب کسی بھی بڑے حریف کو زیر کر سکتی ہے۔ آج کا میچ دونوں ٹیموں کی فارم اور عزائم واضح کردے گا۔