Aaj TV - Pakistan

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات نے آج سے 20 جون تک ملک بھر میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے جب کہ کراچی میں بھی طوفان اور بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کے لیے تیار ہے، محکمہ موسمیات نے 16 سے 18 جون کے دوران کراچی ڈویژن میں گرد آلود آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، جو 20 جون تک برقرار رہ سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بحیرۂ عرب سے مرطوب ہوائیں بھی وسطی اور بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس کے نتیجے میں یہ موسمی نظام فعال ہوگا۔

پنجاب اور اسلام آباد میں آج سے 20 جون کے دوران مختلف مقامات پر گرد آلود ہوائیں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ ان علاقوں میں اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور دیگر اضلاع شامل ہیں۔ بعض مقامات پر ژالہ باری اور موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج سے 22 جون کے دوران وقفے وقفے سے بارش، آندھی اور گرج چمک کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر شدید بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

خیبر پختونخوا میں آج سے 20 جون کے دوران مختلف اضلاع میں گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان بھی موجود ہے۔

بلوچستان کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں بھی آج سے 20 جون کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جب کہ سندھ کے بالائی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ممکنہ اثرات کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیز ہوائیں اور ژالہ باری کمزور ڈھانچوں، بجلی کے کھمبوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور اور فیصل آباد میں اربن فلڈنگ کا امکان بھی موجود ہے۔ کسانوں کو فصلوں کے انتظامات موسم کے مطابق کرنے جب کہ سیاحوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔

کراچی میں موسمی صورت حال: سول ایوی ایشن کا ہائی الرٹ جاری

دوسری جانب کراچی میں بھی طوفان اور بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کے لیے تیار ہے، محکمہ موسمیات نے 16 سے 18 جون کے دوران کراچی ڈویژن میں گرد آلود آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کی الرٹ کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ پی اے اے کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی سے معتدل بارش متوقع ہے، جس کے باعث تمام متعلقہ ادارے موسمی صورت حال پر کڑی نظر رکھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

پی اے اے کی جانب سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آپریشنل تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے پارک شدہ طیاروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

پی اے اے نے ڈھیلے سامان اور دیگر حساس اشیا کو محفوظ رکھنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں تاکہ تیز ہواؤں یا خراب موسمی حالات کے باعث کسی قسم کا نقصان نہ ہو۔

احکامات کے مطابق ایئرپورٹ پر موجود برقی تنصیبات اور کیبلز کی مکمل جانچ یقینی بنانے، فالو گاڑیوں کی فعالیت برقرار رکھنے اور ایئرفیلڈ لائٹس و دیگر سہولیات کی سروس ایبلٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی اے اے کا کہنا ہے کہ محفوظ فضائی آپریشنز کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ شعبے الرٹ رہیں اور موسمی صورت حال کے مطابق فوری اقدامات کریں۔