Aaj TV - Sports

سپر اوور میں ناکامی پر سوریا ونشی کے سرلنکن کھلاڑیوں کو دھکے، ویڈیو وائرل
ٹرائی سیریز کے اہم میچ میں بھارت اے اور سری لنکا اے کے درمیان ٹرائی سیریز کے سنسنی خیز میچ کے بعد صورت حال کشیدہ ہو گئی، جہاں سپر اوور کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، بھارتی بلے باز ویبھو سوریا ونشی نے سرلنکن کھلاڑیوں کو دھکے دیے، جس کے بعد میچ ٹائی ہونے کے بعد سری لنکا اے نے سپر اوور میں کامیابی حاصل کی تاہم میچ کے اختتام پر پیدا ہونے والا تنازع کھیل پر حاوی ہو گیا۔

پیر کو سری لنکا کے شہر دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹرائی سیریز کے ایک سنسنی خیز میچ میں سری لنکا اے نے بھارت اے کو سپر اوور میں شکست دے دی۔

بھارت اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 265 رنز بنائے، بھارت اے کی جانب سے سُیانشھ شیڈجے اور ویپراج نگم نے آٹھویں وکٹ کے لیے 104 رنز کی اہم شراکت قائم کی اور ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔

بھارت کی جانب سے سُیانشھ شیڈجے 72 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ ویپراج نگم نے 51 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ سری لنکا اے کی جانب سے وییاسکانتھ اور شیر از نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

266 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا اے نے بھی 265 رنز بنا کر میچ کو سپر اوور تک پہنچادیا۔ سری لنکن اننگز میں سدیرا سمارا وکرما نے شاندار 93 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو مقابلے میں واپس لانے میں اہم کردار ادا کیا۔  آخری اوور میں میچ اس وقت برابر ہوا جب بھارت اے کی جانب سے رن آؤٹ اور دیگر واقعات کے بعد مقابلہ سپر اوور میں چلا گیا۔

سپر اوور میں سری لنکا اے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کے لیے 17 رنز کا ہدف ملا تاہم 19 سالہ بولر سری لنکن بولر کوگاتھاس متولن نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت اے کے بیٹرز سُیانشھ شیڈجے اور ویبھَو سوریاونشی کو دباؤ میں رکھا۔

بھارت اے کی ٹیم صرف 9 رنز ہی بنا سکی اور یوں سری لنکا اے نے سپر اوور میں میچ اپنے نام کرلیا۔ یہ شکست بھارت اے کی مسلسل دوسری ناکامی ہے اور ان کا آئندہ افغانستان اے کے خلاف میچ اب ٹورنامنٹ میں فیصلہ کن حیثیت اختیار کر گیا ہے۔

سپر اوور سے قبل روشنی کم ہونے کے باعث میچ حکام کو فیصلہ کرنا پڑا کہ مقابلہ جاری رکھا جائے یا نہیں۔ اس دوران بھارت اے کے کپتان تلک ورما امپائرز سے طویل بحث میں مصروف رہے اور اشاروں کے ساتھ سپر اوور کرانے پر زور دیتے رہے۔ اس موقع پر دیگر بھارتی کھلاڑی اور ٹیم اسٹاف بھی گفتگو میں شامل ہو گئے۔

سپر اوور کے دوران ایک نوبال کے فیصلے پر بھی تنازع سامنے آیا، جب امپائرز نے فُل ٹاس گیند کو نوبال قرار دیا۔ اس فیصلے پر بھی تلک ورما نے امپائرز سے وضاحت طلب کی اور میدان میں صورت حال کشیدہ رہی۔

میچ کے اختتام پر مزید کشیدگی اس وقت دیکھنے میں آئی جب آخری لمحات میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی اور معمولی جھڑپ ہوئی، جسے امپائرز نے فوری طور پر قابو کیا۔

بھارت اے کے نوجوان کھلاڑی ویبھو سوریا ونشی مبینہ طور پر سری لنکن کھلاڑیوں کے ساتھ تلخ کلامی میں الجھ گئے۔ ویڈیوز کے مطابق انہیں گراؤنڈ سے جاتے ہوئے کچھ کھلاڑیوں کے ساتھ بحث کرتے اور پھر دیگر کھلاڑیوں کی جانب سے دور کیا جاتا دیکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت اے کو میچ کے دوران 10 رنز کی پنالٹی کا بھی سامنا کرنا پڑا کیوں کہ کھلاڑی بار بار پچ کے محفوظ حصے میں دوڑتے رہے، ان اضافی رنز نے میچ کے نتائج پر اثر ڈالا تاہم میچ کے بعد ہونے والا تنازع کھیل کے نتیجے پر حاوی رہا۔