Aaj TV - Pakistan

پیٹرولیم مصنوعات سستی ہوتے ہی ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان
پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر آج رات 12 بجے سے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے۔

جمعے کو پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ کی راہبر کمیٹی کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا، جس کی صدارت صدرحاجی شیرعلی چوہدری نے کی۔ اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے فیصلے پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شرکا نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی آئے گی اور عوام کو حقیقی ریلیف حاصل ہوگا۔

صدرحاجی شیرعلی چوہدری نے وزیراعظم شہبازشریف کو قیمتوں میں کمی کے فیصلے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام قابلِ تعریف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے وزیراعظم آئندہ بھی عوامی ریلیف کے لیے اسی طرح مثبت اقدامات جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن حکومت کے ساتھ مل کرعوام کوریلیف فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔

اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر آج رات 12 بجے سے کرایوں میں 10 فیصد کمی کر دی جائے گی۔

پنجاب میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کا آغاز

دوسری جانب وزیرٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبرخان نے صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جب کہ متعلقہ افسران کو نئے کرایوں کی فہرست جاری کرنے کی ہدایات بھی دے دی گئی ہیں۔

بلال اکبرخان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہبازشریف نےعوام سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا ہے، جس کے بعد عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ٹرانسپورٹ کرایوں میں فوری کمی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی اچانک مختلف علاقوں کا دورہ کرکےکرایوں اورمسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیں گے۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے خبردار کیا کہ مقررہ نرخوں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

حافظ نعیم الرحمان کا پیٹرول کی قیمتوں میں کمی پر ردِعمل

ادھر جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر کمی عوامی دباؤ کی کامیابی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر تک لائی جائے اور اس پر کسی قسم کی لیوی عائد نہ کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں کوآئندہ تین سال کے لیے منجمد کیا جائے تاکہ صنعتی شعبے کا اعتماد بحال ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تیار ہونے والی مصنوعات عالمی منڈی میں بہتر انداز میں مقابلہ کرسکیں گی۔

امیر جماعت اسلامی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دیگر ضروری اشیائے خورونوش اور استعمال کی اشیا کی قیمتیں بھی 28 فروری کی سطح پر لانے کے لیےعملی اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو مزید ریلیف فراہم کیا جا سکے۔