Aaj TV - Pakistan

پاکپتن: بابا فرید کے عرس میں بدنظمی، بھگدڑ سے 89 افراد زخمی
پاکپتن میں حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ کے سالانہ عرس کے دوران بہشتی دروازے پر زائرین کے رش اور بدنظمی کے باعث بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں 89 افراد زخمی ہوگئے۔

حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ کے عرس کی تقریبات کے دوران بہشتی دروازے پر زائرین کے غیر معمولی رش اور بدنظمی کے باعث بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں 89 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں سے 25 افراد کی حالت نسبتاً تشویشناک تھی، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، جبکہ 64 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بڑی تعداد میں زائرین بہشتی دروازے سے گزرنے کے لیے جمع تھے۔ رش بڑھنے اور انتظامی مشکلات کے باعث اچانک بھگدڑ مچ گئی، جس سے متعدد افراد گر کر زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور انتظامیہ فوری طور پر متحرک ہوگئیں اور زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے طبی عملے کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق صورتحال قابو میں ہے اور عرس کے موقع پر سکیورٹی و انتظامی انتظامات کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔