Aaj TV - World

وزیراعظم اور امیر قطر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، اسلام آباد مفاہمتی عمل آگے بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں امن عمل، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے مذاکراتی عمل میں ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سفارت کاری کے ذریعے مثبت رفتار برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ٹیلی فون کیا اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت تک پہنچنے میں پاکستان کی سفارتی کاوشوں پر مبارک باد دی۔ امیر قطر نے امن کے فروغ اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے امن کے قیام اور مذاکراتی عمل کی کامیابی کے لیے قطر کی غیر متزلزل حمایت پر امیر قطر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی ان تھک کاوشوں، پاکستان کی فعال سفارت کاری اور قطر سمیت برادر ممالک کی بھرپور حمایت کے باعث یہ اہم پیش رفت ممکن ہوئی۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے سوئٹزرلینڈ کے علاقے برگن اسٹاک میں ہونے والے تکنیکی مذاکرات کے پہلے دور میں حاصل ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مثبت پیش رفت کا یہ سلسلہ برقرار رہنا چاہیے تاکہ مذاکرات کامیابی سے اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔

وزیراعظم اور امیر قطر نے اس امر پر بھی زور دیا کہ مذاکراتی عمل کو تخریبی عناصر اور ایسے اقدامات سے محفوظ رکھا جانا چاہیے جو امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے مکالمے، اعتماد سازی اور سفارتی رابطوں کو پائیدار امن کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

امیر قطر نے راس لفان میں پیش آنے والے حادثے میں ایک پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے پر گہرے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس مشکل وقت میں اظہارِ تعزیت اور ہمدردی پر امیر قطر کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے شیخ تمیم بن حمد الثانی کو پاکستان کے دورے کی دعوت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان کے استقبال کا منتظر ہے۔ امیر قطر نے رواں سال کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے آمادگی کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور مستقبل میں قریبی رابطے اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔