Aaj TV - Pakistan

امریکی تحویل سے رہا ہونے والا ایرانی بحری جہاز کا عملہ کراچی پہنچ گیا
امریکی تحویل سے رہائی پانے والے ایرانی آئل ٹینکر لینور ڈوینا کے 22 عملے کے ارکان کراچی پہنچ گئے، جہاں انہیں ایرانی قونصل خانے کے حوالے کر دیا گیا۔

ترک خبر رساں ادارے ’انادولو‘ نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی تحویل سے رہائی پانے والے ایرانی آئل ٹینکر لینور ڈوینا کے 22 عملے کے ارکان کو کراچی میں ایران کے قونصل خانے کے نمائندوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی پانیوں میں امریکا کی جانب سے تحویل میں لیے گئے آئل ٹینکر کے ایرانی عملے کی رہائی ایرانی سفارتی کوششوں اور حکومت پاکستان کے سہولت کارانہ کردار کے بعد ممکن ہوئی۔ کراچی پہنچنے پر عملے کے تمام 22 ارکان کو ایرانی قونصل خانے کی تحویل میں دے دیا گیا۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی تصدیق کی ہے کہ لینور ڈوینا کے 22 ایرانی اہلکار کراچی پہنچ چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایران میں موجود اپنے سفارتی مشنز کے ساتھ قریبی تعاون اور امریکی و ایرانی حکام سے مسلسل رابطوں کے ذریعے ان افراد کی جلد اور محفوظ وطن واپسی کے انتظامات کو حتمی شکل دی۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران یہ ایرانی عملے کا چوتھا گروپ ہے، جس کی وطن واپسی میں پاکستان نے سہولت فراہم کی ہے۔ ان کے مطابق اب تک پاکستان اپنی سرزمین کے ذریعے مجموعی طور پر 70 ایرانی شہریوں کی محفوظ وطن واپسی میں مدد کر چکا ہے۔

نائب وزیراعظم نے وزارت خارجہ اور اس کارروائی میں شریک تمام پاکستانی اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت، مربوط رابطہ کاری اور بھرپور کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

اُدھر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے امریکی تحویل میں لیے گئے بحری جہاز کے ایرانی عملے کی وطن واپسی میں پاکستان کے کردار پر اظہارِ تشکر کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی گفتگو میں عباس عراقچی نے خطے میں امن کے فروغ اور امریکا کے ساتھ جاری امن عمل میں پاکستان کے تعمیری سفارتی کردار پر بھی پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان نے مشکل حالات میں مثبت اور مؤثر سفارتی کردار ادا کیا، جس سے ایرانی عملے کی محفوظ منتقلی اور وطن واپسی ممکن ہوئی۔