Aaj TV - Sports

فیفا ورلڈ کپ: مصر کے خلاف وی اے آر نے ایران کو کس طرح جیت سے محروم کیا؟
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ایران کو مصر کے خلاف ڈرامائی میچ کے آخری لمحات میں اس وقت بڑا دھچکا لگا، جب ان کے فاتحانہ گول کو ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (وی اے آر) نے آف سائیڈ قرار دے کر مسترد کر دیا تھا۔ ایران اور مصر کے درمیان میچ 1-1 سے برابر ہوا جس کے بعد ایران کو اب ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کے لیے دیگر نتائج کا انتظار کرنا ہوگا۔

فیفا ورلڈ کپ میں ایران کو مصر کے خلاف ڈرامائی مقابلے میں 1-1 سے ڈرا کے بعد ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کے لیے دیگر نتائج کا انتظار کرنا پڑے گا، جبکہ مصر نے گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے آخری 32 ٹیموں میں اپنی جگہ یقینی بنا لی ہے۔

مصر پہلے ہی راؤنڈ آف 32 کے لیے کوالیفائی کر چکا تھا، لیکن اس کے باوجود اس نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔ کھیل کے صرف پانچویں منٹ میں محمود صابر نے گول کر کے مصر کو برتری دلائی۔

اس حملے میں محمد صلاح نے اہم کردار ادا کیا، جن کی بائیں پاؤں سے لگائی گئی کِک محمود صابر تک پہنچی اور بال ایران کے گول کیپر علی رضا بیرانوند کے ہاتھوں سے پھسل کر جال میں جا پہنچی۔

ایران نے گول کے بعد میچ میں جلد ہی واپسی کی کوشش کی۔ مہدی طارمی نے پینلٹی حاصل کی، لیکن مصر کے گول کیپر مصطفیٰ شوبیر نے شاندار انداز میں اس کا دفاع کیا۔ تاہم اسی حملے کے دوران رامین رضائیان نے ری باؤنڈ پر تنگ زاویے سے گیند کو جال میں پہنچا کر 14ویں منٹ میں مقابلہ برابر کر دیا۔

ابتدائی تیز رفتار کھیل کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ نسبتاً سست ہو گیا اور واضح مواقع کم دیکھنے کو ملے۔ چونکہ مصر پہلے ہی اگلے مرحلے میں جگہ بنا چکا تھا، اس لیے وہ محتاط انداز میں کھیل رہا تھا، جبکہ ایران نے آہستہ آہستہ دباؤ بڑھانا شروع کر دیا تھا۔

میچ کے آخری لمحات انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوئے۔ مہدی طارمی کا ایک ہیڈر کراس بار سے ٹکرا گیا، جس کے بعد 93ویں منٹ میں شجاع خلیل زادہ نے اچانک گول کردیا جس پر ایرانی کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف نے خوشی کا اظہار کیا کیونکہ انہیں لگا کہ ان کی ٹیم نے تاریخی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

تاہم چند لمحوں بعد وی اے آر نے گول کا جائزہ لیا اور فیصلہ دیا کہ ایرانی کھلاڑی شجاع خلیل زادہ معمولی آف سائیڈ پر تھے، جس کے باعث گول مسترد کر دیا گیا۔ اس فیصلے کے بعد ایرانی کھلاڑیوں کی خوشی مایوسی میں بدل گئی اور میچ 1-1 سے ختم ہوا۔

اس نتیجے کے بعد مصر 5 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں دوسرے نمبر پر رہا۔ اگرچہ اس کے اور بیلجیم کے پوائنٹس برابر ہیں، لیکن بہتر گول فرق کی بنیاد پر بیلجیم پہلے نمبر پر رہا۔ مصر اب 3 جولائی کو ڈیلاس میں آسٹریلیا کے خلاف راؤنڈ آف 32 کا میچ کھیلے گا۔

دوسری جانب ایران تین پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں تیسرے نمبر پر ہے اور اب اسے انتظار کرنا ہوگا کہ آیا وہ بہترین آٹھ تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیموں میں شامل ہو کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا پاتا ہے یا نہیں۔

میچ کے دوران اسٹیڈیم میں مصری شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی، تاہم ایرانی شائقین بھی خاصی تعداد میں موجود تھے۔

ایران راؤنڈ آف 32 میں کیسے پہنچے گا؟

موجودہ صورتحال کے مطابق ایران نے تیسرے نمبر پر رہنے والی تین ٹیموں، جنوبی کوریا، یوراگوئے اور اسکاٹ لینڈ سے بہتر پوزیشن حاصل کی تاہم ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی یقینی بنانے کے لیے ایران کو صرف ایک اور ایسی ٹیم درکار ہے جو تیسرے نمبر کی درجہ بندی میں اس سے نیچے رہے۔

ایران کی قسمت اب دیگر گروپس کے آخری میچوں کے نتائج سے جڑی ہوئی ہے۔ اگر درج ذیل میں سے کوئی ایک نتیجہ سامنے آتا ہے تو ایران راؤنڈ آف 32 کے لیے کوالیفائی کر جائے گا۔

اگر کروشیا کسی بھی فرق سے گھانا کے ہاتھوں شکست کھا جاتا ہے تو ایران اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گا۔

اگر الجزائر کسی بھی فرق سے آسٹریا سے ہار جاتا ہے تو بھی ایران کو ناک آؤٹ مرحلے کی ٹکٹ مل جائے گی۔

اسی طرح اگر آسٹریا الجزائر کے خلاف شکست کھا جاتا ہے تو بھی ایران کی راہ ہموار ہو جائے گی۔

اگر کانگو اور ازبکستان کے درمیان میچ برابر ختم ہوتا ہے تو ایران کو فائدہ ہوگا اور وہ اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گا۔

اس کے علاوہ اگر ازبکستان کانگو کو شکست تو دے، لیکن جیت کا فرق چھ گول سے کم ہو، تب بھی ایران بہترین تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیموں میں شامل ہو جائے گا۔

ایرانی ٹیم اور اس کے شائقین اب ان تمام مقابلوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، کیونکہ صرف ایک سازگار نتیجہ انہیں ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 32 میں پہنچانے کے لیے کافی ہوگا۔ دوسری جانب اگر ان میں سے کوئی بھی صورتحال پیدا نہ ہوئی تو ایران کا ورلڈ کپ سفر گروپ مرحلے پر ہی ختم ہو جائے گا۔