Aaj TV - Sports

فیفا ورلڈ کپ راؤنڈ آف 32: کون سی ٹیم کس کے مد مقابل ہو گی؟
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے کے اختتام کے بعد ناک آؤٹ مرحلے کے تمام مقابلے طے پا گئے ہیں۔ راؤنڈ آف 32 کا آغاز اتوار سے جنوبی افریقا اور کینیڈا کے درمیان میچ سے ہوگا جب کہ ایران ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا ہے۔ دوسری جانب افریقی ٹیموں نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں نئی مثال قائم کرتے ہوئے ریکارڈ 9 ٹیموں کو ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچا دیا ہے جب کہ ڈرا کے باعث لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کے درمیان ممکنہ فائنل کی امید بھی برقرار ہے۔

امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلے جارہے فیفا ورلڈ کپ 2026 کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، جس کے بعد ٹورنامنٹ اب ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہونے جا رہا ہے اور اگلے مرحلے  یعنی راؤنڈ آف 32 کا آغاز کل سے ہوگا۔

دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کے عالمی مقابلے میں گروپ اسٹیج کے اختتام پر 32 ٹیموں نے اگلے مرحلے کے لیے جگہ بنا لی ہے جب کہ 16 ٹیموں کا ورلڈ کپ کا سفر ختم ہو گیا ہے۔ ناک آؤٹ مرحلے کے راؤنڈ آف 32 میں ہر میچ ڈو آر ڈائی ہوگا، کامیابی حاصل کرنے والی 16 ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچیں گی جب کہ شکست کھانے والی ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائیں گی۔

راؤنڈ آف 32 کا آغاز جنوبی افریقا اور کینیڈا کے میچ سے

ناک آؤٹ مرحلے کا پہلا مقابلہ اتوار کو امریکی ریاست کیلی فورنیا کے لاس اینجلس اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا اور کینیڈا کے درمیان کھیلا جائے گا، جو پاکستانی وقت کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب 12 بجے شروع ہوگا۔

اس سے قبل دونوں کا واحد میچ 2007 میں جنوبی افریقا کے شہر ڈربن میں دوستانہ میچ کی صورت میں ہوا تھا، جس میں جنوبی افریقا نے دو صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔

سپر کمپیوٹر نے کس ٹیم کو فیورٹ قرار دیا؟

اگرچہ کینیڈا ماضی میں افریقی ٹیموں کے خلاف دونوں مسابقتی میچ ہار چکا ہے، جن میں 2001 کے کنفیڈریشنز کپ میں کیمرون کے ہاتھوں دو صفر جب کہ 2022 ورلڈ کپ میں مراکش کے خلاف دو ایک کی شکست شامل ہے تاہم اس کے باوجود اوپٹا سپر کمپیوٹر نے اس میچ میں کینیڈا کو واضح فیورٹ قرار دیا ہے۔

25 ہزار کمپیوٹر سمولیشنز کے مطابق کینیڈا نے 55 فیصد مواقع پر کامیابی حاصل کی جب کہ جنوبی افریقا صرف 20 فیصد مرتبہ فاتح رہا۔ تقریباً 24.9 فیصد نتائج برابر رہے، جن کی صورت میں مقابلہ اضافی وقت اور ممکنہ طور پر پنالٹی شوٹ آؤٹ تک جاسکتا ہے۔

اوپٹا کے مطابق کینیڈا کے کوارٹر فائنل تک رسائی کے امکانات 67.8 فیصد جب کہ جنوبی افریقا کے امکانات 32.2 فیصد ہیں۔

راؤنڈ آف 32 کے دیگر مقابلے

پیر کے روز برازیل کا مقابلہ جاپان سے ہوگا اور یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے امریکی ریاست ٹیکساس کے ہیوسٹن اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ جرمنی اور پیراگوئے کی ٹیمیں منگل 30 جون کی شپ ڈیرھ بجے بوسٹن اسٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں گی۔ اسی روز صبح 6 بجے نیدرلینڈز اور مراکش کے درمیان میچ میکسیکو کے مونتری اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

منگل 30 جون کو ہی آئیوری کوسٹ اور ناروے کے درمیان مقابلہ ڈلاس اسٹیڈیم میں رات 10 بجے شروع ہوگا جب کہ فرانس کا سامنا سویڈن سے نیویارک/نیو جرسی اسٹیڈیم میں یکم جولائی کو رات 2 ہوگا۔ اسی روز میزبان میکسیکو اور ایکواڈور کی ٹیمیں میکسیکو سٹی اسٹیڈیم میں صبح 6 بجے مدمقابل ہوں گی۔ بدھ کے روز ہی انگلینڈ اور جمہوریہ کانگو کے درمیان میچ اٹلانٹا اسٹیڈیم میں رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔

بیلجیم اور سینیگال کی ٹیمیں 2 جولائی کی شب ایک بجے سیئٹل اسٹیڈیم میں میدان میں اتریں گی۔ اسی روز میزبان امریکا اور بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا کی ٹیمیں سان فرانسسکو بے ایریا اسٹیڈیم میں صبح 5 بجے آمنے سامنے آئیں گی۔

جمعرات 3 جولائی کو اسپین اور آسٹریا کی ٹیمیں رات 12 بجے لاس اینجلس اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی جب کہ پرتگال اور کروشیا کی ٹیمیں کینیڈا کے ٹورنٹو اسٹیڈیم میں صبح 6 بجے ٹکرائیں گی۔ اسی روز سوئٹزرلینڈ اور الجزائر کے درمیان میچ صبج 8 بجے وینکوور کے بی سی پلیس اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ آسٹریلیا اور مصر کا میچ رات 11 بجے ڈلاس اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

دفاعی چیمپئن ارجنٹینا 4 جولائی کی شب 3 بجے کیپ ورڈے کے خلاف میچ کے لیے امریکی ریاست فلوریڈا کے میامی اسٹیڈیم میں میدان میں اترے گی جب کہ راؤنڈ آف 32 کا آخری مقابلہ اسی روز صبح 6 بجے کولمبیا اور گھانا کے درمیان کنساس سٹی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

راؤنڈ آف 32 کے بعد راؤنڈ آف 16 کا آغاز ہفتہ 4 جولائی سے ہوگا، جس میں کامیاب ہونے والی 8 ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

ایران ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ایران کا سفر گروپ مرحلے میں ہی ختم ہوگیا۔ ایران کی امیدیں گروپ جے کے آخری میچ پر تھیں، جہاں آسٹریا اور الجزائر کے درمیان مقابلہ تین تین گول سے برابر ختم ہوا۔ یہ نتیجہ الجزائر کے حق میں گیا، جو 4 پوائنٹس کے ساتھ بہترین تیسرے نمبر کی ٹیموں میں آخری دستیاب جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا جب کہ ایران اس فہرست سے باہر ہوکر ٹورنامنٹ سے بھی باہر ہوگیا۔

افریقی ٹیموں نے ورلڈ کپ میں نئی تاریخ رقم کردی

2026 ورلڈ کپ افریقی ٹیموں کے لیے تاریخی ثابت ہوا ہے، توسیع شدہ ورلڈ کپ میں ریکارڈ 10 افریقی ممالک نے جگہ بنائی تھی، جن میں سے 9 ٹیمیں راؤنڈ آف 32 تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہیں، جو کسی بھی ایک ورلڈ کپ میں افریقا کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے والی افریقی ٹیموں میں الجزائر، کیپ ورڈے، جمہوریہ کانگو، مصر، گھانا، آئیوری کوسٹ، مراکش، سینیگال اور جنوبی افریقا شامل ہیں جب کہ تیونس واحد افریقی ٹیم ہے جو گروپ مرحلے سے آگے نہ بڑھ سکی۔

یہ کامیابی 2022 ورلڈ کپ میں مراکش کی تاریخی سیمی فائنل رسائی کے بعد عالمی فٹبال میں افریقی ٹیموں کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا تسلسل قرار دی جا رہی ہے۔

میسی اور رونالڈو کے درمیان فائنل ممکن

ناک آؤٹ مرحلے کا ڈرا سامنے آنے کے بعد لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کے درمیان ممکنہ فائنل کی امید برقرار ہے۔ ارجنٹینا اور پرتگال کو ڈرا میں مختلف حصوں میں رکھا گیا ہے، جس کے باعث دونوں ٹیمیں کوارٹر فائنل یا سیمی فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل نہیں آسکتیں۔

اب اگر دونوں ٹیمیں اپنے تمام ناک آؤٹ میچز جیتنے میں کامیاب رہیں تو 19 جولائی کو ہونے والے ورلڈ کپ فائنل میں میسی اور رونالڈو ایک دوسرے کے سامنے آسکتے ہیں۔

ڈرا کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر بھی شائقین کی جانب سے بھرپور ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں صارفین دونوں عظیم فٹبالرز کے درمیان ایک آخری تاریخی مقابلے کی پیش گوئیاں، تبصرے اور مختلف تصاویر و مزاحیہ پوسٹس شیئر کر رہے ہیں۔ دونوں سپر اسٹارز اپنے کیریئر کا چھٹا ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں۔