Aaj TV - World

غزہ میں حماس کی جگہ دوسری انتظامیہ لانے کی تیاریاں تیز
غزہ کی جنگ اور مستقبل کے انتظامی نظام سے متعلق اہم سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ غزہ بورڈ آف پیس کا ایک اہم اجلاس رواں ہفتے قبرص میں منعقد ہوگا، جس میں غزہ کے جنگ کے بعد کے انتظامی ڈھانچے اور حماس کے متبادل نظام پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق اجلاس کا بنیادی مقصد فلسطینی ٹیکنوکریٹس پر مشتمل ایک انتظامی کمیٹی کو غزہ کا نظام سنبھالنے کے لیے تیار کرنا ہے، تاکہ جنگ کے خاتمے کے بعد علاقے میں سول گورننس کا مؤثر نظام قائم کیا جا سکے۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق غزہ کا انتظام سنبھالنے کے لیے بارہ سے زائد ارکان پر مشتمل ایک پینل پہلے ہی تشکیل دیا جا چکا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس پینل کے ارکان گزشتہ کئی ماہ سے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں موجود ہیں، جہاں وہ سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کے انسٹی ٹیوٹ کے تحت گورننس اور انتظامی امور کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غزہ کی جنگ کے بعد تعمیرِ نو کے لیے اب تک تقریباً 17 ارب ڈالر کے عطیات اور مالی امداد کے اعلانات کیے جا چکے ہیں، جنہیں مستقبل میں علاقے کی بحالی اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر خرچ کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق تازہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم چھ فلسطینی شہید جبکہ 27 افراد زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق دیر البلح کے علاقے البرکہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں آٹھ سالہ بچے وائل سمیت تین فلسطینی جان کی بازی ہار گئے۔

اسی دوران خان یونس کے ساحلی علاقے النَص جنکشن کے قریب بے گھر افراد کے ایک خیمے کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں مزید دو فلسطینی شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

طبی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فائرنگ سے شہید ہونے والے دو فلسطینیوں کی لاشیں کویتی اسپیشلائزڈ اسپتال اور ناصر میڈیکل کمپلیکس منتقل کی گئیں، جبکہ زخمیوں کو الہلال اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ خان یونس کے نواحی علاقوں میں اسرائیلی فوج نے متعدد رہائشی مکانات بھی مسمار کر دیے۔ النصیرات اور البریج پناہ گزین کیمپوں کے اطراف اور غزہ پل کے قریب بھی اسرائیلی فوج کی فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئیں، جن میں ایک فلسطینی زخمی ہوا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 10 اکتوبر 2025 کو جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک اسرائیلی کارروائیوں میں ایک ہزار 45 فلسطینی شہید جبکہ تین ہزار 380 زخمی ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 73 ہزار 58 تک پہنچ گئی ہے۔