Aaj TV - World

امریکی صدر بنتے ہی ٹرمپ کی دولت میں ریکارڈ اضافہ، ایک سال میں اربوں ڈالرز کی کمائی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد ان کی دولت میں حیران کن حد تک اضافہ ہوا ہے۔ حکومت کی طرف سے جاری کردہ نئی مالیاتی رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ فلوریڈا میں موجود ٹرمپ کے دو بڑے تفریحی مقامات اور ہوٹلوں نے کمائی کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق، اس رپورٹ سے یہ بات کھل کر سامنے آئی ہے کہ کس طرح ٹرمپ کی صدارت اور ان کا ذاتی کاروبار ایک دوسرے کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطاقب، پچھلے سال کے آغاز سے اب تک صدر ٹرمپ 25 سے زیادہ بار اپنے ان ہوٹلوں اور کلبز میں جا چکے ہیں، وہاں انہوں نے دنیا بھر کے بڑے لیڈروں کی ضیافتیں کیں، اپنی پارٹی کے لیے چندہ جمع کرنے والے لاکھوں ڈالر کے عشائیے دیے اور بڑے بڑے تاجروں کی میزبانی کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ صدر بننے سے کچھ ہی عرصہ پہلے اپنے مشہور کلب ’مار اے لاگو‘ کی ممبرشپ فیس بڑھا کر دس لاکھ ڈالر کر دی تھی، جس سے ان کی آمدنی میں زبردست اضافہ ہوا۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے صارفین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم کے صدر رابرٹ وائزمین نے کہا ہے کہ لوگ ٹرمپ کے کلبز میں اس لیے جا رہے ہیں کیونکہ وہ صدر کے قریب ہونا چاہتے ہیں، صدر کے کان میں چپکے سے کہی گئی ایک بات کی قیمت اس سے کہیں زیادہ ہے جو وہ وہاں داخل ہونے کے لیے فیس کی شکل میں دے رہے ہیں۔

دوسری طرف، وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی نے ان الزامات پر حکومت کا مؤقف دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ نہ تو صدر اور نہ ہی ان کے خاندان نے کبھی مفادات کے ٹکراؤ کا کوئی کام کیا ہے اور نہ کبھی کریں گے، صدر ٹرمپ اور ان کی حکومت کے تمام اقدامات صرف امریکی عوام کے بہترین مفاد میں اٹھائے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ صدر بننے سے پہلے ٹرمپ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنی کمپنی کے معاملات خود نہیں چلائیں گے اور انہوں نے اپنے تمام کاروباری اثاثے ایک ٹرسٹ کے حوالے کر دیے ہیں جسے ان کے بچے سنبھالتے ہیں۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے پچھلے سال صرف اپنے ایک کلب ’مار اے لاگو‘ سے تقریباً پونے آٹھ کروڑ ڈالر کمائے، جو اس سے پچھلے سال کے مقابلے میں پچاس فیصد زیادہ اور سال 2020 کی کمائی سے تین گنا زیادہ ہے۔

لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اب ان ہوٹلوں اور گالف کلبز سے زیادہ ٹرمپ کی کمائی کا بڑا ذریعہ کرپٹو کرنسی  بن چکی ہے۔ ٹرمپ نے پچھلے سال کرپٹو کرنسی کے کاروبار سے ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر سے زیادہ کمائے ہیں، جو ان کے تمام گالف کلبز، ہوٹلوں اور ریزورٹس کی مجموعی کمائی سے بھی تین گنا زیادہ ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے ویتنام اور بھارت جیسے ممالک میں رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کو اپنا نام استعمال کرنے کی اجازت دینے کے معاہدوں سے بھی چھ کروڑ ڈالر کمائے ہیں۔

بدھ کے روز جب صحافیوں نے ٹرمپ سے ان کی اس بے پناہ کمائی کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آپ جانتے ہیں مجھے کیوں فائدہ ہو رہا ہے؟ کیونکہ اسٹاک مارکیٹ اوپر جا رہی ہے اور جب مارکیٹ اوپر جاتی ہے تو ہر ایک کو فائدہ ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ان لوگوں سے کبھی بات نہیں کرتا جو میرے پیسے کو سنبھالتے ہیں۔

رپورٹ بتاتی ہے کہ ٹرمپ کے ان کلبز میں اب ایسے لوگوں کی تعداد بڑھ گئی ہے جو ان کی حکومت سے کاروباری فائدے حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یہاں تک کہ فائزر جیسی بڑی دوا ساز کمپنی کے اعلیٰ حکام اور حکومت سے ٹھیکے لینے والی دیگر کمپنیوں نے بھی ٹرمپ کے صدر بننے سے ٹھیک پہلے ان کے کلبوں میں اہم میٹنگز کیں۔

ٹرمپ نے ان جگہوں پر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی جیسے عالمی رہنماؤں کی میزبانی بھی کی ہے، جس کی وجہ سے یہ کاروباری مقامات اب امریکی سیاست اور عالمی سفارت کاری کا مرکز بن چکے ہیں۔