Aaj TV - Pakistan

لاہور میں اسکول کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق، اساتذہ گرفتار
لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں نجی اسکول میں سمر کیمپ کے دوران زیرِ تعمیر چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جب کہ چار افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے وائس پرنسپل، اساتذہ اور چوکیدار کو حراست میں لے لیا جب کہ اسکول کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔

لاہور میں کاہنہ کے علاقے میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے بعد آج ایک اور افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔ باغبان پورہ کے علاقے نصیر آباد میں واقع نجی اسکول میں تعمیراتی کام کے دوران چھت گرنے سے دوسری جماعت کا طالب علم سات سالہ ابوبکر ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا جب کہ دو راہگیر اور دو مزدور زخمی ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت اسکول میں سمر کیمپ جاری تھا اور بچوں کی موجودگی کے باوجود عمارت کی توسیع کے سلسلے میں تعمیراتی کام جاری تھا۔

متوفی ابوبکر چار بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا، اس کا والد رکشہ ڈرائیور ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ زیرِ تعمیر منزل پر جنریٹر چل رہا تھا، جس کے پھٹنے سے چھت گری اور معصوم بچہ ملبے تلے دب کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

واقعے کی اطلاع ملتی ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور اسکول میں موجود باقی بچوں کو ریسکیو کیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں 35 سالہ ندیم، 38 سالہ شکیل، 32 سالہ فیض اور 42 سالہ ندیم شامل ہیں اور تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ ایجوکیشن اتھارٹی کی مدعیت میں درج کرلیا ہے اور اسکول کی 6 خواتین اساتذہ اور وائس پرنسپل کو حراست میں لے لیا ہے۔

مقدمے میں اسکول انتظامیہ اور ٹھیکیدار کو قصوروار ٹھہرایا گیا ہے جب کہ غیر قانونی سمر کیمپس کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز بلال کاظمی اور طاہرہ نذیر کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس افسوس ناک حادثے میں ایک بچے کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے 10 سے زائد بچوں کو بحفاظت ملبے سے نکالنے پر ریسکیو حکام کی تعریف کی اور ریسکیو آپریشن کو مزید تیز کرنے سمیت تمام متاثرہ افراد کو بہترین اور فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کے بھی احکامات جاری کیے ہیں۔

اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے گنجان آباد علاقوں میں قائم اسکولوں کی عمارتوں کا فوری سیفٹی آڈٹ کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور باغبانپورہ واقعے کے حوالے سے بھی کمشنر لاہور اور ڈی جی ریسکیو 1122 سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

واضح رہے کہ 30 جون کو لاہور کے علاقے کاہنہ میں بھی اسی قسم کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جب گھر میں قائم ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 معصوم بچے ملبے تلے دب کر جان کی بازی ہار گئے تھے۔

پولیس کے مطابق ٹیوشن سینٹر کی بالائی منزل پر تعمیراتی کام جاری تھا جب کہ گراؤنڈ فلور پر بچے موجود تھے۔ واقعے کے بعد گھر کے مالک سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، جن میں مالک مکان ریحان، اس کا بھائی محمد فیضان اور مستری عمیر شامل ہے۔

اس واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے شہر میں قائم تمام غیر قانونی ٹیوشن سینٹرز کو فوری بند کرنے اور گھروں کو کاروباری مقصد کے لیے استعمال کرنے والوں پر بھاری جرمانے لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔