Aaj TV - Life & Style

زینت امان اور سنجے خان کی خفیہ شادی، بیٹی نے پہلی بار تصدیق کر دی
بولی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ زینت امان اور اداکار و ہدایت کار سنجے خان کے تعلقات سے جڑا ایک ایسا باب، جو کئی دہائیوں سے قیاس آرائیوں اور تنازعات کا مرکز رہا، ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گیا ہے۔ اس بار اس معاملے کو نئی جہت اس وقت ملی جب سنجے خان کی صاحبزادی فرح خان علی نے پہلی مرتبہ کھل کر اس بات کی تصدیق کی کہ ان کے والد اور زینت امان نے واقعی شادی کی تھی، تاہم بعد ازاں دونوں کی راہیں جدا ہو گئیں۔

فرح خان علی نے صحافی وکی لالوانی کے یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں اس سوال کا واضح جواب دیا کہ آیا سنجے خان نے زینت امان سے شادی کی تھی؟ اس پر انہوں نے کہا، ”جی ہاں، اس وقت انہوں نے ان سے شادی کی تھی۔“ انہوں نے مزید بتایا کہ بعد میں دونوں کے درمیان طلاق بھی ہو گئی تھی۔

یہ واقعہ اس دور کا ہے جب سنجے خان پہلے ہی زرین خان سے شادی شدہ تھے۔ اس وقت ان کی تین بیٹیاں تھیں جبکہ چوتھے بچے، بعد میں اداکار بننے والے زاید خان، کی پیدائش متوقع تھی۔ اس صورتحال نے ان کے خاندانی تعلقات کو شدید متاثر کیا اور اس رشتے نے ان کی ازدواجی زندگی میں ایک بڑا بحران پیدا کر دیا۔

فرح خان علی نے 1979 کے اس متنازع واقعے پر بھی بات کی، جس کے بارے میں برسوں سے یہ دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ زینت امان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں ان کی آنکھ متاثر ہوئی۔

انہوں نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد نے نہ کبھی ان کی والدہ پر ہاتھ اٹھایا اور نہ ہی اپنی بیٹیوں کے ساتھ کبھی پرتشدد رویہ اختیار کیا۔ ان کے مطابق ان کے والد ایک غیر متشدد انسان ہیں اور اس حوالے سے گردش کرنے والی کہانیاں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی والدہ زرین خان کا ماننا تھا کہ زینت امان کی آنکھ کا مسئلہ ممکنہ طور پر موروثی بھی ہو سکتا تھا، کیونکہ ان کے خاندان میں بھی آنکھوں کی ایک بیماری موجود تھی۔ فرح نے ان تمام دعوؤں کو ”بے بنیاد افواہیں“ قرار دیا۔

اپنے والدین کے تعلقات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے فرح خان علی نے بتایا کہ ان کی والدہ نے اس معاملے کا الزام صرف زینت امان پر نہیں ڈالا تھا بلکہ سنجے خان کو بھی برابر کا ذمہ دار سمجھا۔

ان کے مطابق ان کی والدہ کہا کرتی تھیں کہ اگر ان کے والد زینت امان کی جانب مائل ہوئے تو اس میں دونوں فریق شامل تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاید اس وقت ان کی شادی میں کچھ مسائل موجود تھے یا پھر حالات ایسے بن گئے کہ یہ تعلق قائم ہو گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس واقعے نے ان کے والدین کی شادی کو تقریباً ختم کر دیا تھا۔ زاید خان کی پیدائش کے بعد ان کی والدہ چند ماہ کے لیے گھر چھوڑ کر چلی گئی تھیں، تاہم بعد میں انہوں نے نئے عزم اور مثبت سوچ کے ساتھ دوبارہ خاندان کو جوڑنے کا فیصلہ کیا۔ زرین خان کا انتقال 2025 میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا تھا۔

دوسری جانب زینت امان نے بعد ازاں 1985 میں اداکار مظہر خان سے شادی کی، جو 1998 میں ان کے انتقال تک قائم رہی۔

سنجے خان ماضی میں بھی اپنے خلاف عائد تشدد کے الزامات کی تردید کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی زینت امان کو تھپڑ تک نہیں مارا اور ان کے خلاف لگائے گئے الزامات ایک منظم تشہیری مہم کا حصہ تھے۔

یاد رہے کہ زینت امان نے 1999 میں اداکارہ سیمی گریوال کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے عوامی سطح پر جسمانی تشدد برداشت کیا، تاہم انہوں نے اس واقعے کی مکمل تفصیلات بیان نہیں کی تھیں۔

بعد ازاں 2023 میں انہوں نے اپنی آنکھ کی پتوسس نامی بیماری کے علاج کے لیے سرجری بھی کروائی تھی۔ زینت امان کے مطابق ان کی پلک کا یہ مسئلہ ایک پرانی چوٹ کے باعث وقت گزرنے کے ساتھ زیادہ سنگین ہوتا گیا تھا۔

فرح خان علی کے حالیہ انکشافات نے ایک بار پھر بولی ووڈ کی اس متنازع اور برسوں پرانی کہانی کو عوامی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔ اگرچہ انہوں نے اپنے والد اور زینت امان کی شادی کی تصدیق کر دی ہے، لیکن ساتھ ہی انہوں نے ان پر عائد تشدد کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اپنی والدہ کے مؤقف اور خاندانی نقطۂ نظر کو بھی تفصیل سے بیان کیا، جس کے بعد اس دیرینہ تنازع پر بحث نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے۔