Aaj TV - Sports

مصر آسٹریلیا کو ہرا کر پہلی بار پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آرلنگٹن میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ کے ایک انتہائی سنسنی خیز مقابلے میں مصر نے آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 2-4 سے شکست دے کر پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ اور اضافی وقت تک میچ 1-1 سے برابر رہا، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔

مصر کی جانب سے حسام عبدالمجید نے فیصلہ کن پنالٹی اسکور کی، جس کے بعد مصری کھلاڑیوں اور شائقین نے بھرپور جشن منایا۔ آرلنگٹن کے بھرے ہوئے اسٹیڈیم میں 70 ہزار سے زائد تماشائی موجود تھے، جن میں بڑی تعداد مصری مداحوں کی تھی۔

مصر کی ٹیم نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں اپنی چاروں ککس کامیابی سے گول میں تبدیل کیں۔ محمود صابر، رامی ربیعہ، محمد صلاح اور حسام عبدالمجید نے گول اسکور کیے۔

دوسری جانب آسٹریلیا کی جانب سے جیکسن اروائن اور آور مابِل نے پنالٹی پر گول کیے، جبکہ ہیری ساؤٹر کی پہلی کوشش ہدف سے اوپر چلی گئی اور 18 سالہ لوکاس ہیرنگٹن کی پنالٹی کراس بار سے ٹکرا گئی، جس کے بعد مصر کو فتح مل گئی۔

مصر نے پہلی بار 1934 میں ورلڈ کپ کھیلا تھا۔ اس کے بعد وہ 1990، 2018 اور اب 2026 کے ورلڈ کپ میں شریک ہوا۔ اس لحاظ سے ورلڈ کپ میں پہلی ناک آؤٹ مرحلے کی فتح اسے اپنی پہلی شرکت کے 92 سال بعد ملی ہے۔

آسٹریلیا نے اضافی وقت کے آخری لمحات میں اپنے نوجوان گول کیپر پیٹرک بیچ کی جگہ تجربہ کار میتھیو ریان کو میدان میں اتارا، تاہم وہ مصر کی کسی بھی پنالٹی کو روکنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

مصر کو میچ کے آغاز ہی میں 13ویں منٹ میں اس وقت بڑی کامیابی ملی، جب امام عاشور نے ایک شاندار ہیڈر کے ذریعے  گیند جال میں پہنچا دی۔ تاہم، دوسرے ہاف کے 55ویں منٹ میں مصر کے ہی دفاعی کھلاڑی محمد ہانی سے ایک غلطی ہوئی اور گیند ان کے سر سے ٹکرا کر اپنے ہی گول میں چلی گئی، جس کی وجہ سے آسٹریلیا کا اسکور برابر ہو گیا۔ محمد ہانی اس ورلڈ کپ میں دو بار اپنے ہی گول میں گیند ڈالنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے میچ کے دوران گول کرنے کی بھرپور کوششیں کیں لیکن وہ مصر کے دفاع کو نہ توڑ سکے۔

میچ کے دوران محمد ہانی ایک تصادم کے بعد زخمی بھی ہوئے، تاہم طبی معائنے کے بعد انہوں نے کھیل جاری رکھا۔

مصری کپتان محمد صلاح، جو ہیمسٹرنگ انجری کے باوجود پورا میچ اور اضافی وقت کھیلتے رہے، فتح کے بعد جذباتی دکھائی دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن ان کی زندگی کے بہترین دنوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو خوش دیکھ کر بے حد خوشی ہوتی ہے اور اس احساس کا کوئی مقابلہ نہیں۔

مصر کے قومی ٹیم کے کوچ حسام حسن نے کہا کہ پنالٹی شوٹ آؤٹ کے دوران ان کی تمام توجہ مصری عوام پر تھی اور وہ مسلسل دعا کر رہے تھے کہ اللہ مصر کے لوگوں کو خوشی نصیب کرے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے پنالٹی لینے والے کھلاڑیوں سے کہا تھا کہ دباؤ کو ذہن پر سوار نہ ہونے دیں، صرف اپنی کک پر توجہ دیں اور گول کیپر کے بارے میں نہ سوچیں۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے کوچ ٹونی پوپووچ نے شکست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے قریب آ کر ہار جانا تکلیف دہ ہوتا ہے، خاص طور پر جب فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہو۔

اس تاریخی جیت کے بعد مصر اب پری کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کا سامنا کرے گا، جس نے ایک اور میچ میں اضافی وقت کے بعد کیپ ورڈے کو 2-3 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ منگل کو اٹلانٹا میں کھیلا جائے گا۔