Aaj TV - Pakistan

خاتون کی جان بچاتے ہوئے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم شہید
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انسانیت اور بہادری کی ایک دل دہلا دینے والی مثال سامنے آئی، جہاں پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم ایک خاتون کو مبینہ طور پر زبردستی لے جانے کی کوشش سے بچاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔ واقعے میں وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

اسلام آباد کے علاقے نائنتھ ایونیو پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم نے ایک خاتون کی مدد کرتے ہوئے اپنی جان قربان کر دی۔

پولیس کے مطابق گروپ کیپٹن عاصم وہاں سے گزر رہے تھے کہ انہوں نے ایک موٹرسائیکل سوار کو خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر زبردستی کرتے دیکھا۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنی گاڑی روکی اور خاتون کی مدد کے لیے آگے بڑھے۔

واقعے کے دوران خاتون بھاگ کر گروپ کیپٹن عاصم کی گاڑی کے دوسری جانب آ گئی۔ اسی اثنا میں موٹرسائیکل سوار، جس کی شناخت سعد کے نام سے ہوئی ہے، نے مبینہ طور پر گروپ کیپٹن عاصم سے تلخ کلامی کی اور اچانک فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں گروپ کیپٹن عاصم شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور متاثرہ خاتون کا بیان بھی قلمبند کر لیا گیا ہے۔

خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ ملزم سعد اسی کے دفتر میں ملازم ہے۔ اس کے مطابق ملزم نے صبح اسے دفتر چھوڑنے کی پیشکش کی، تاہم راستے میں اس نے راستہ تبدیل کر دیا اور مبینہ طور پر اسے کسی دوسری جگہ لے جانے کی کوشش کی۔

خاتون کے مطابق جب اس نے مزاحمت کی تو ملزم نے اس کے ساتھ زبردستی شروع کر دی، اسی دوران گروپ کیپٹن عاصم موقع پر پہنچے اور اس کی مدد کی۔

پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں اور تفتیش جاری ہے۔

شہید گروپ کیپٹن عاصم اپنے سوگواران میں اہلیہ، ایک بیٹی اور ایک بیٹے کو چھوڑ گئے ہیں۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر شہری گروپ کیپٹن عاصم کی بہادری اور قربانی کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔