Aaj TV - Sports

ناروے نے پانچ بار کی عالمی فٹبال چیمپئن برازیل کو شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کر دیا
فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں ناروے نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو 1-2 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جبکہ برازیل کا ایونٹ میں سفر اختتام پذیر ہوگیا۔

نیویارک، نیوجرسی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز مقابلے میں ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ نے آخری لمحات میں دو گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو تاریخی فتح دلائی۔ برازیل کی جانب سے واحد گول اضافی وقت کے دسویں منٹ میں نیمار جونیئر نے پنالٹی کک پر کیا، تاہم یہ گول ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکا۔

میچ کے آغاز ہی میں ناروے نے گول کیا تھا، لیکن آف سائیڈ قرار دیے جانے کے باعث اسے مسترد کر دیا گیا۔ اس کے بعد برازیل کو پہلے ہاف میں پنالٹی کا موقع ملا، تاہم ناروے کے گول کیپر اوریان نیلینڈ نے برونو گیماریش کی پنالٹی شاندار انداز میں روک کر اپنی ٹیم کو بڑا نقصان ہونے سے بچا لیا۔ نیلینڈ نے میچ کے دوران کئی اہم سیوز کیے اور برازیل کے متعدد یقینی گول ناکام بنائے، جس پر انہیں میچ کے نمایاں کھلاڑیوں میں شمار کیا گیا۔

برازیل نے پہلے ہاف اور دوسرے ہاف میں کئی خطرناک حملے کیے، تاہم ناروے کے دفاع اور گول کیپر نے انہیں کامیاب نہ ہونے دیا۔ دوسرے ہاف میں برازیل کے کوچ نے نیمار جونیئر کو میدان میں اتارا، جس کے بعد برازیل کے حملوں میں تیزی آئی، لیکن ناروے نے دباؤ کا بھرپور مقابلہ کیا۔

میچ کے 79 ویں منٹ میں اینڈریاس شیلڈروپ کے خوبصورت کراس پر ایرلنگ ہالینڈ نے طاقتور ہیڈر کے ذریعے گیند جال میں پہنچا کر ناروے کو برتری دلائی۔

مقررہ وقت کے آخری منٹ میں ہالینڈ نے ایک اور شاندار گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی برتری دوگنی کر دی۔ اضافی وقت میں برازیل کو دوسری پنالٹی ملی، جسے نیمار جونیئر نے گول میں تبدیل کیا، تاہم وقت کم ہونے کے باعث برازیل میچ میں واپسی نہ کر سکا۔

اس کامیابی کے ساتھ ایرلنگ ہالینڈ کے ٹورنامنٹ میں مجموعی گولوں کی تعداد سات ہوگئی اور وہ سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے۔ ناروے اب کوارٹر فائنل میں انگلینڈ یا مشترکہ میزبان میکسیکو میں سے کسی ایک ٹیم کا سامنا کرے گا۔

1990 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ برازیل کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل نہ کر سکا۔  برازیل نے 24 سال بعد عالمی ٹائٹل جیتنے کی امید کے ساتھ اطالوی کوچ کارلو اینچیلوتی کی خدمات حاصل کی تھیں، تاہم ٹیم اس بار بھی ٹرافی کے حصول میں کامیاب نہ ہو سکی۔

تاریخی کامیابی کے بعد ناروے کی ٹیم نے میدان میں منفرد انداز میں جشن منایا۔ ہزاروں شائقین نے اپنی ٹیم کا بھرپور ساتھ دیا، جبکہ میچ کے ہیرو ایرلنگ ہالینڈ نے روایتی انداز میں ڈرم بجا کر جشن کا آغاز کیا۔ ڈرم کی گونج پر کھلاڑیوں اور شائقین نے خوب خوشی کا اظہار کیا اور پورا اسٹیڈیم ناروے کی تاریخی فتح کے نعروں سے گونج اٹھا۔