Aaj TV - Sports

صدر ٹرمپ کی کال؛ فیفا نے معطل کیے گئے امریکی فٹبالر کو کھیلنے کی اجازت دے دی
فیفا ورلڈ کپ میں امریکا کے اہم فارورڈ فولارن بیلوگن کی معطلی ختم کرنے کے فیصلے نے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ فیفا نے غیر معمولی فیصلہ کرتے ہوئے بیلوگن کو بیلجیئم کے خلاف آخری 16 کے اہم میچ میں کھیلنے کی اجازت دے دی، جس پر بیلجیئم نے سخت احتجاج کیا ہے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق بیلوگن کو گزشتہ ہفتے بوسنیا اور ہرزیگووینا کے خلاف میچ میں براہ راست ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا۔ اس میچ میں امریکا نے 0-2 سے کامیابی حاصل کی تھی اور بیلوگن نے اپنی ٹیم کا پہلا گول بھی کیا تھا۔

میچ کے دوران بوسنیا کے دفاعی کھلاڑی تارک محریمووچ کے ساتھ ایک ٹکراؤ کے بعد ریفری نے پہلے کوئی فاؤل نہیں دیا، لیکن وی اے آر کے مشورے پر ویڈیو دیکھنے کے بعد انہیں ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا۔

سست رفتار ویڈیو میں دکھائی دیا کہ بیلوگن کا پاؤں محریمووچ کے ٹخنے کے اوپری حصے پر لگا، جس کے بعد ریفری نے اسے سنگین فاؤل قرار دیتے ہوئے میدان سے باہر بھیج دیا۔ بعد میں فیفا نے ایک میچ کی معطلی بھی سنا دی۔

اس فیصلے پر کئی ماہرین اور شائقین نے اعتراض کیا اور کہا کہ ریڈ کارڈ بہت سخت فیصلہ تھا۔

اتوار کے روز فیفا نے اچانک اعلان کیا کہ اپنے ڈسپلنری کوڈ کے آرٹیکل 27 کے تحت بیلوگن کی معطلی ختم کی جا رہی ہے۔ تاہم ریڈ کارڈ ان کے ریکارڈ پر ایک سال تک موجود رہے گا۔ اگر اس عرصے میں وہ اسی نوعیت کی کوئی اور خلاف ورزی کرتے ہیں تو انہیں ایک میچ کی معطلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

فیفا کے مطابق آرٹیکل 27 اس کی عدالتی کمیٹی کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ کسی بھی تادیبی سزا کو مکمل یا جزوی طور پر معطل کر سکتی ہے۔

یہ فیصلہ اس لیے بھی غیر معمولی سمجھا جا رہا ہے کیونکہ عام طور پر فیفا کے قوانین کے تحت سیدھے ریڈ کارڈ کے خلاف اپیل کی اجازت نہیں ہوتی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فیصلے کے بعد اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فیفا کا شکریہ کہ اس نے درست فیصلہ کیا اور ایک بڑی ناانصافی کو ختم کیا۔

برطانوی اخبار گارجین نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ نے بدھ کے روز فیفا انتظامیہ کو تین فون کالز کیں تاکہ اس فیصلے میں تبدیلی لائی جا سکے۔

تاہم وائٹ ہاؤس نے اس بارے میں تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے جبکہ فیفا نے بھی اس دعوے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی ورلڈ کپ ٹاسک فورس، جس کی سربراہی اینڈریو جولیانی کر رہے ہیں، نے بیلوگن کی معطلی کے خلاف قانونی اعتراض بھی اٹھایا۔ بتایا گیا کہ اعتراض کا مرکز یہ تھا کہ وی اے آر میں سست رفتار ویڈیو کا استعمال کس حد تک درست ہے۔ اس دعوے کی بھی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ آرٹیکل 27 کے تحت کسی بڑے کھلاڑی کو ریلیف ملا ہو۔ اس سے قبل کرسٹیانو رونالڈو کی تین میچوں کی معطلی بھی کم کر دی گئی تھی، جس کے بعد وہ ورلڈ کپ کے ابتدائی میچ کھیلنے کے اہل ہو گئے تھے۔

ادھر بیلجیئم فٹبال ایسوسی ایشن نے فیفا کے فیصلے پر شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اس فیصلے پر حیران ہیں۔ یہ فیصلہ ورلڈ کپ 2026 کے مقابلوں کے قوانین کے براہ راست خلاف ہے۔

بیلجیئم فٹبال ایسوسی ایشن کا مزید کہنات تھا کہ ایک میچ کی خودکار معطلی کا اصول تمام شریک ممالک کو پہلے ہی واضح طور پر بتایا جا چکا تھا اور ہر میچ سے پہلے بھی اس کی دوبارہ وضاحت کی جاتی رہی ہے۔

بیلجیئم کے کوچ روڈی گارشیا بھی اس فیصلے سے ناخوش دکھائی دیے کیونکہ ان کی ٹیم نے اپنی تیاری اس بنیاد پر کی تھی کہ بیلوگن معطل ہوں گے اور میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

بیلجیئم فٹبال ایسوسی ایشن نے کہا کہ تمام شریک ٹیموں کے جائز حقوق اور کھیل میں انصاف کے بنیادی اصولوں کے تحفظ کے لیے ہم تمام ممکنہ قانونی راستوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

فیفا کے اس فیصلے، ٹرمپ کے مبینہ کردار اور بیلجیئم کے ممکنہ قانونی اقدامات کے باعث یہ معاملہ آئندہ دنوں میں بھی عالمی فٹبال میں بحث کا اہم موضوع بن سکتا ہے۔