Aaj TV - World

صدر ٹرمپ نے میلونی کو ’اچھی شخصیت‘ قرار دے دیا، اختلافات کی وجہ بھی بتا دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کو اچھی شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ ایران سے متعلق معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے، تاہم وہ اب بھی میلونی کے بارے میں مثبت رائے رکھتے ہیں۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر میلونی سے متعلق طنزیہ تبصرہ کیا تھا۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کے ساتھ اپنے تعلقات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

صدرٹرمپ نے کہا کہ میرے خیال میں وہ ایک اچھی شخصیت ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ہمارا ہفتہ اچھا گزرا۔ ہمارے تعلقات میں کچھ عرصے کے لیے تلخی ضرور آئی، لیکن مجموعی طور پر میں انہیں ایک اچھی شخصیت سمجھتا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب اٹلی نے ایران کے خلاف جنگ کے معاملے میں امریکا کی مدد کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کے بقول اس فیصلے نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر وقتی اثر ڈالا۔

امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے اطالوی حکومت پر کسی قسم کا سخت دباؤ نہیں ڈالا تھا، تاہم جب وزیراعظم میلونی نے اٹلی کو اس تنازع میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا تو اس سے ان کے ذاتی تعلقات بھی کچھ حد تک متاثر ہوئے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نے ان پر زیادہ دباؤ نہیں ڈالا، لیکن جب انہوں نے مدد سے انکار کیا تو میرے تعلقات میں کچھ تلخی آ گئی۔ میرے خیال میں انہوں نے اس معاملے میں غلط فیصلہ کیا، تاہم میں اب بھی سمجھتا ہوں کہ وہ ایک اچھی شخصیت ہیں۔

یہ بیان اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ چند روز قبل ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک طنزیہ پیغام میں اشارہ دیا تھا کہ انہیں شاید جارجیا میلونی کے خلاف ریسٹریننگ آرڈر کی ضرورت پڑ جائے۔ اس پوسٹ کے بعد دونوں رہنماؤں کے تعلقات کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں سامنے آئی تھیں۔

تازہ بیان میں ٹرمپ نے اگرچہ میلونی کے فیصلے پر تنقید برقرار رکھی، تاہم ان کی شخصیت کے حوالے سے مثبت رائے دے کر دونوں رہنماؤں کے درمیان کشیدگی کم ہونے کا تاثر بھی دیا۔

واضح رہے کہ اٹلی، نیٹو کا اہم رکن اور امریکا کا قریبی اتحادی ہے، تاہم مختلف بین الاقوامی تنازعات میں دونوں ممالک کے مؤقف ہمیشہ یکساں نہیں رہے۔ ایران سے متعلق حالیہ صورتِ حال میں بھی اٹلی نے براہِ راست عسکری کردار ادا کرنے سے گریز کیا، جس پر امریکی صدر نے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔