Aaj TV - Pakistan

مشرقی ہمسایہ فساد پھیلا رہا ہے، بلوچستان دہشت گردی میں بھی اس کا ہاتھ ہے: وزیراعظم
کوئٹہ میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا مشرقی ہمسایہ ملک میں فساد پھیلا رہا ہے اور بلوچستان میں دہشت گردی میں بھی اس کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد افغان سرزمین استعمال کر رہے ہیں اور دہشت گرد تنظیموں کو اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاسی و عسکری قیادت مل کر دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور آخری فسادی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

کوئٹہ میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ دنوں دہشت گردی کے سنگین واقعات رونما ہوئے جن میں پولیس اہلکاروں، پاک فوج کے جوانوں اور شہریوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ انہوں نے شہداء کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

وزیراعظم نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کے دوران 54 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے آخری عنصر کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم ہر صورت ناکام بنائے جائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مسلح افواج کے افسران اور جوانوں نے ملک کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے خلاف قومی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا مشرقی ہمسایہ دہشت گردی کی بعض کارروائیوں میں ملوث ہے اور دہشت گرد تنظیموں کو اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر افغان سرزمین بھی استعمال کر رہے ہیں، جس پر سنجیدہ توجہ درکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ریاستی ادارے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کامیابیاں دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہیں، جبکہ گزشتہ سال مئی میں حاصل ہونے والی کامیابیاں بھی مخالف عناصر کو کھٹک رہی ہیں۔

شہباز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے بعد پاکستان ترقی اور خوشحالی کی نئی منزلیں طے کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان کا ثمر ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال پاکستان کی صورت میں سامنے آئے گا۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچے تو گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا، جبکہ وفاقی وزراء بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم نے دورۂ کوئٹہ کے دوران ایپکس کمیٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو صوبے میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز اور سیکیورٹی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال، دہشت گردی کے خاتمے اور سیکیورٹی سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔