Aaj TV - Life & Style

اداکار راجپال یادو کو 3 ماہ قید کی سزا
بولی ووڈ کے معروف کامیڈین اور اداکار راجپال یادو کو عدالت کی طرف سے ایک بڑا جھٹکا لگا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے کئی چیک باؤنس ہونے کے مقدمات میں راجپال یادو کو قصوروار ٹھہرانے کے پرانے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ اس سے قبل فروری میں انہیں عبوری ضمانت پر جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

بھارتی عدالت نے اس قانونی لڑائی کا فیصلہ سناتے ہوئے راجپال یادو کو سات الگ الگ مقدمات میں تین تین مہینے کی قید کی سزا سنائی ہے۔ تاہم یہ تمام سزائیں ایک ساتھ چلیں گی، جس کا مطلب ہے کہ انہیں کل ملا کر تین مہینے ہی جیل میں گزارنے ہوں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مقدمے کی سماعت کرنے والی جج جسٹس سورنا کانتا شرما نے ایم/ایس مرلی پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے دائر کیے گئے سات مقدمات کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے راجپال یادو کو ہر مقدمے میں شکایت کنندہ کو ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔

اس کے علاوہ انہیں ایک لاکھ چار ہزار روپے، پچھتر ہزار روپے اضافی رقم اور ریاست کو 25 ہزار روپے بھی ادا کرنے کی ہدایت کی گئی۔

عدالت نے راجپال یادو کی اہلیہ رادھا راجپال یادو پر بھی ہر مقدمے میں پانچ کروڑ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا۔

فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس سورنا کانتا شرما نے کہا، ”راجپال یادو کو معاملہ طے کرنے اور اپنے وعدے پورے کرنے کے لیے کئی مواقع دیے گئے، لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے۔“

انہوں نے مزید کہا، ”راجپال یادو اور ان کے وکیل نے عدالت میں متعدد بار بیانات دیے اور یقین دہانیاں کرائیں، مگر بار بار موقع ملنے کے باوجود انہوں نے اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کی۔“

عدالت نے راجپال یادو کو یہ سہولت بھی دی ہے کہ وہ دو ماہ کے اندر اگر چاہیں تو اس فیصلے کو کسی اعلیٰ عدالت میں چیلنج کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ مقدمات چیک باؤنس سے متعلق ہیں، جبکہ اس معاملے میں مزید قانونی کارروائی بھی متوقع ہے۔