Aaj TV - Pakistan

کراچی رینجرز کیمپ حملہ، ماسٹر مائنڈ قاری بشیر سمیت پورا سہولت کار نیٹ ورک گرفتار
کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جب کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا پورا نیٹ ورک بھی بے نقاب ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کو اسلحہ فراہم کرنے والے اسمگلروں سمیت درجنوں ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

کراچی میں آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار لارک اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ رینجرز کیمپ حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت دہشت گرد تنظیم کے اہم ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کا پورا نیٹ ورک بے نقاب کیا گیا، جب کہ انہیں اسلحہ فراہم کرنے والے اسمگلروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مختلف انٹیلی جنس بنیادوں پر کی جانے والی کارروائیوں میں اب تک تقریباً 75 دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جب کہ متعدد کارروائیاں مزید جاری ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار لارک نے کہا کہ تحقیقات کے دوران ایسے شواہد سامنے آئے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ دہشت گردی کی بعض کارروائیوں میں افغان سرزمین استعمال کی گئی۔ ان کے مطابق اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد عثمان نے دورانِ تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات میں ایسے شواہد بھی ملے ہیں جن کے مطابق حملے میں فتنہ الہندوستان کا بھی کردار سامنے آیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جب کہ نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر نے بتایا کہ حملے میں مجموعی طور پر 13 افراد ملوث تھے اور مبینہ ماسٹر مائنڈ قاری بشیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کے مطابق دہشت گرد بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے حب سٹی پہنچے اور پھر ایک گاڑی کے ذریعے کراچی منتقل ہوئے۔ قاری بشیر نے دہشت گردوں کے لیے رہائش کا انتظام کیا اور حملے سے قبل ان کی روانگی کی ویڈیوز بھی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران قاری بشیر کے موبائل فون سے حملے کی تیاری سے متعلق ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں، جبکہ دہشت گرد عثمان نے حملے سے قبل مبینہ ریکی کرنے کا اعتراف کیا۔ تحقیقات میں اسلحہ اسمگلنگ نیٹ ورک کے کئی افراد کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

عرفان بہادر کے مطابق حملے کے روز قاری بشیر نے دہشت گردوں کو ٹیکسی کے ذریعے روانہ کیا، جس کے بعد خودکش بمبار جانان نے دھماکا کیا اور دیگر حملہ آور عمارت میں داخل ہوئے۔ سندھ رینجرز کے آپریشن میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جبکہ قبضے سے کلاشنکوفیں، دستی بم اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں۔