Aaj TV - Must Read

قِبلہ جانچنے کا نادر موقع، کل سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
سعودی عرب میں 15 جولائی کو ایک منفرد فلکیاتی منظر دیکھنے کو ملے گا، جب سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ اس دوران چند لمحوں کے لیے خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہو جائے گا اور دنیا بھر کے مسلمان قبلے کی سمت درست کرنے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق یہ فلکیاتی مظہر 15 جولائی کو مکہ مکرمہ کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 26 منٹ اور 44 سیکنڈ پر پیش آئے گا، جب سورج 90 ڈگری کے زاویے پر براہِ راست خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ اس لمحے سورج عین سمتِ قبلہ پر ہوگا، جس کے باعث خانہ کعبہ کا سایہ چند لمحوں کے لیے ختم ہو جائے گا۔ یہ منظر ہر سال مخصوص اوقات میں ہی دیکھنے کو ملتا ہے اور فلکیاتی اعتبار سے خاص اہمیت رکھتا ہے۔

ماہرین کے مطابق دنیا کے جن علاقوں میں اس وقت دن ہوگا، وہاں موجود مسلمان سورج کی سمت دیکھ کر قبلے کی درست سمت کا تعین کر سکتے ہیں، کیونکہ اس لمحے سورج کی سمت ہی عین قبلے کی سمت ہوتی ہے۔

جدہ فلکیاتی سوسائٹی نے اس موقع کو سائنسی اور مذہبی دونوں حوالوں سے اہم قرار دیتے ہوئے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ قبلے کی سمت کی تصدیق کرنا چاہتے ہیں تو اس فلکیاتی مظہر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔